تجارت

وزیراعظم اوگرا گیس ٹیرف میں اضافے کی تجویز مسترد کردیں: کراچی چیمبر آف کامرس

کراچی:  اوگرا کی سوئی سدرن گیس کیلئے گیس نرخوں میں اضافے کی سفارش پر کراچی چیمبر آف کامرس کی سخت مخالفت سامنے آگئی۔

کراچی چیمبر آف کامرس نے وزیراعظم سے اوگرا گیس ٹیرف میں اضافے کی تجویز مسترد کرنے کی اپیل کر دی۔

صدر کراچی چیمبر جاوید بلوانی نے کہا کہ غیرحساب شدہ گیس کے نقصانات میں کمی سے اوگرا کو گیس کی قیمت کم کرنے کی سفارش کرنی تھی، وزارتِ پٹرولیم نے گیس کی قیمتوں میں کمی کا وعدہ کیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ اوگرا کی گیس قیمتوں میں اضافے کی سفارشات حکومتی یقین دہانیوں کے برعکس ہیں، گیس کی قیمتوں میں مزید 25.78 فیصد اضافہ صنعت اور برآمدات کو بڑا دھچکا پہنچائے گا۔

جاوید بلوانی نے کہا کہ حکومت گیس کی قیمتیں بڑھانے کے بجائے گیس کی چوری روکے۔

Avatar

abid abbas

About Author

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

تجارت

افراط زر میں کمی کے باوجود پاکستان کو بڑے چیلنجز کا سامنا ہے: آئی ایم ایف

  • ستمبر 26, 2024
نیویارک: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے کہا ہے کہ افراط زر میں نمایاں کمی کے باوجود پاکستان کو
تجارت

وفاقی وزیر تجارت کی 3 وزرا اعلیٰ سے انفراسٹرکچر سیس کے خاتمے کی درخواست

  • ستمبر 26, 2024
اسلام آباد: وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان نے خیبر پختونخوا، سندھ اور بلوچستان کے وزرائے اعلیٰ کو خط لکھا