پاکستان

ملک کے مختلف شہروں میں سردی کی شدت برقرار، پارہ منفی 11 تک گر گیا

لاہور:   ملک کے مختلف شہروں میں سردی کی شدت برقرار ہے، شدید سردی اور برفباری سے پارہ منفی 11 تک گر گیا۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں درجہ حرارت منفی ایک ڈگری ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ لہہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 11 ریکارڈ کیا گیا۔

اسی طرح سکردو میں درجہ حرارت منفی 9، زیارت میں منفی 8، کوئٹہ، گلگت بلتستان میں منفی 7، ستور اور دالبندین میں منفی 6 تک گر گیا۔

دوسری جانب ملک کے مختلف شہروں میں دھند کا راج بھی برقرار ہے جس کے باعث موٹر ویز متعدد مقامات سے بند کر دی گئی۔

موٹروے ایم ون برہان انٹرچینج سے پشاور تک بند کی گئی ہے جبکہ موٹروے ایم 2 ٹھوکر نیاز بیگ سے خانقاہ ڈوگراں تک ٹریفک کیلئے بند ہے۔

ترجمان موٹر وے پولیس کے مطابق موٹروے ایم 3 پر فیض پور سے رجانہ تک ٹریفک بند ہے، ایم 11 محمود بوٹی سے سمبڑیال تک دھند کے باعث بند کر دی گئی اور شہریوں کو غیر ضروری سفر سے گریز کی ہدایت کی گئی ہے۔

Avatar

abid abbas

About Author

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

وزیراعظم کا وفاقی و صوبائی افسران کے کورس پر نہ جانے کا سخت نوٹس
پاکستان

وزیراعظم کا وفاقی و صوبائی افسران کے کورس پر نہ جانے کا سخت نوٹس

  • ستمبر 21, 2024
Published On 21 September,2024 02:52 pm اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی اور صوبائی افسران کے ترقیو ں کیلئے کورس
علی امین کیخلاف شراب برآمدگی کیس، جوڈیشل مجسٹریٹ کی سماعت سے معذرت
پاکستان

علی امین کیخلاف شراب برآمدگی کیس، جوڈیشل مجسٹریٹ کی سماعت سے معذرت

  • ستمبر 21, 2024
Published On 21 September,2024 12:08 pm اسلام آباد:  اسلام آباد کی جوڈیشل مجسٹریٹ نے وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کیخلاف اسلحہ