پاکستان

قائم مقام ریکٹر اسلامک یونیورسٹی کی خراب کارکردگی پر قبلہ ایاز کا چیف جسٹس کو خط

اسلام آباد:  شریعت اپیلیٹ بنچ کے جج جسٹس قبلہ ایاز نے چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کو اسلامک یونیورسٹی کے انتظامی امور پر خط لکھ دیا۔

جسٹس قبلہ ایاز نے خط میں قائم مقام ریکٹر اسلامک یونیورسٹی کے کنڈیکٹ اور کارکردگی پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

خط میں لکھا گیا ہے کہ ڈاکٹر مختیار احمد کو یونیورسٹی معاملات میں بہتری کے لیے قائم مقام ریکٹر بنایا گیا لیکن ڈاکٹر مختار احمد کا بورڈ آف گورننگ اجلاس میں رویہ قابل افسوس ہے، بورڈ آف گورننگ اجلاس کے میٹنگ مینٹس تیار نہیں ہوئے۔

خط کے متن کے مطابق بورڈ آف ٹرسٹی کا آئندہ اجلاس جدہ میں رکھا گیا ہے جس میں سپریم کورٹ فیصلے کے برعکس یونیورسٹی کے نئے صدر کے انتخاب کا امکان ہے۔

جسٹس قبلہ ایاز کی جانب سے خط میں درخواست کی گئی ہے کہ چیف جسٹس یحییٰ آفریدی بطور ممبر بورڈ آف ٹرسٹی یونیورسٹی کے معاملات کی رپورٹ منگوائیں۔

Avatar

abid abbas

About Author

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

وزیراعظم کا وفاقی و صوبائی افسران کے کورس پر نہ جانے کا سخت نوٹس
پاکستان

وزیراعظم کا وفاقی و صوبائی افسران کے کورس پر نہ جانے کا سخت نوٹس

  • ستمبر 21, 2024
Published On 21 September,2024 02:52 pm اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی اور صوبائی افسران کے ترقیو ں کیلئے کورس
علی امین کیخلاف شراب برآمدگی کیس، جوڈیشل مجسٹریٹ کی سماعت سے معذرت
پاکستان

علی امین کیخلاف شراب برآمدگی کیس، جوڈیشل مجسٹریٹ کی سماعت سے معذرت

  • ستمبر 21, 2024
Published On 21 September,2024 12:08 pm اسلام آباد:  اسلام آباد کی جوڈیشل مجسٹریٹ نے وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کیخلاف اسلحہ