کھیل

شاہین کا بی پی ایل میں ’فارچیون باریشال‘ کے ساتھ معاہدہ طے

لاہور:  پاکستان کے فاسٹ باؤلر شاہین آفریدی بنگلا دیش پریمیئر لیگ (بی پی ایل) میں ’فارچیون باریشال‘ کی نمائندگی کریں گے۔

بنگلہ دیشی اخبار کے مطابق بی پی ایل کی دفاعی چیمپئن ’فارچیون باریشال‘ نے آج فاسٹ باؤلر کی باضابطہ دستیابی کا اعلان کیا۔

بنگلہ دیش پریمیئر لیگ کا آغاز 30 دسمبر سے ہوگا، ٹورنامنٹ میں 7 ٹیمیں شامل ہیں، ایک مہینے سے زائد عرصے تک جاری رہنے والے ایونٹ میں سٹار پلیئرز ایکشن میں نظر آئیں گے۔

ایونٹ کا پہلا میچ اور فائنل ڈھاکہ میں کھیلا جائے گا جبکہ گروپ سٹیج میچز میرپور اور سلہٹ میں بھی کھیلے جائیں گے۔

خیال رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی ٹی 20 انٹرنیشنلز میں 100 وکٹیں حاصل کرچکے ہیں، انہوں نے حال ہی میں یہ کارنامہ ڈربن میں جنوبی افریقہ کے خلاف 3 ٹی 20 میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں انجام دیا تھا۔

قومی ٹیم کے فاسٹ باؤلر مینز ٹی 20 انٹرنیشنلز میں 100 وکٹیں لینے والے تیسرے پاکستانی ہیں۔

شاہین شاہ آفریدی کو پاکستان کے لیے بین الاقوامی کرکٹ کے تینوں فارمیٹس میں 100 وکٹیں لینے والے پہلے پاکستانی ہونے کا اعزاز بھی حاصل ہے۔

Avatar

abid abbas

About Author

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

کھیل

پلیئرز کو اعتماد دینا ضروری، کہیں نہ کہیں نیا خون لانا ہوگا: گلیسپی

  • ستمبر 26, 2024
لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان ریڈ بال ٹیم کے ہیڈ کوچ جیسن گلیسپی نے کہا ہے کہ پلیئرز کو اعتماد دینا
کھیل

کنکشن کیمپ میں این او سی کا ذکر، بورڈ آفیشلز سیخ پا

  • ستمبر 26, 2024
لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے کنکشن کیمپ میں کرکٹرز نے غیر ملکی لیگز کیلئے این