پاکستان

گورنر سندھ کامران ٹیسوری سے ڈاکٹر فاروق ستار اور انیس قائم خانی کی ملاقات

کراچی:   گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری سے متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سینئر وائس چیئرمین ڈاکٹر فاروق ستار اور سینئر ڈپٹی کنوینئر انیس قائم خانی نے ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران ملک میں جاری صورتحال، گورنر اینیشیٹو اور دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر کامران خان ٹیسوری نے کہا کہ گورنر ہاؤس میں تمام قومیت کے ثقافتی ایام کو بھرپور انداز میں منایا جاتا ہے، 24 دسمبر 2024ء کے روز گورنر ہاؤس میں مہاجر کلچر ڈے منایا جائے گا۔

گورنر سندھ نے کہا کہ پاکستان کی معیشت مستحکم ہوچکی، ہر شعبہ میں مثبت اشاریئے ظاہر ہو رہے ہیں، کراچی کی صنعتی فعالیت، تجارتی و معاشی سرگرمی کے لئے بھرپور اقدامات یقینی بنائے جا رہے ہیں۔

گورنر ہاؤس میں مہاجر ڈے منانے پر متحدہ رہنماؤں نے گورنر سندھ سے اظہار تشکر کیا، ڈاکٹر فاروق ستار، انیس قائم خانی نے آئی ٹی مارکی کا دورہ کیا، طلبہ کو فراہم سہولیات کی تعریف کی۔

ڈاکٹر فاروق ستار اور انیس قائم خانی نے کہا کہ گورنرانیشیٹو شاندار اقدام ہے، عصر حاضرکے آئی ٹی کورسز سے نوجوانوں کا مستقبل تابناک ہوگا۔

abid abbas

About Author

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

وزیراعظم کا وفاقی و صوبائی افسران کے کورس پر نہ جانے کا سخت نوٹس
پاکستان

وزیراعظم کا وفاقی و صوبائی افسران کے کورس پر نہ جانے کا سخت نوٹس

  • ستمبر 21, 2024
Published On 21 September,2024 02:52 pm اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی اور صوبائی افسران کے ترقیو ں کیلئے کورس
علی امین کیخلاف شراب برآمدگی کیس، جوڈیشل مجسٹریٹ کی سماعت سے معذرت
پاکستان

علی امین کیخلاف شراب برآمدگی کیس، جوڈیشل مجسٹریٹ کی سماعت سے معذرت

  • ستمبر 21, 2024
Published On 21 September,2024 12:08 pm اسلام آباد:  اسلام آباد کی جوڈیشل مجسٹریٹ نے وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کیخلاف اسلحہ