پی ٹی آئی نے سلمان احمد کی بنیادی رکنیت ختم کر دی
لاہور: پاکستان تحریک انصاف نے سلمان احمد کی بنیادی رکنیت ختم کر دی۔
پی ٹی آئی چیئرمین بیرسٹر گوہر نے سلمان احمد کی بنیادی رکنیت ختم کی، بانی پی ٹی آئی و ان کی اہلیہ سمیت پارٹی کے خلاف بیان بازی پر رکنیت ختم کی گئی۔
پی ٹی آئی کے مطابق سلمان احمد کسی طور پر پارٹی کی اب نمائندگی نہیں کرسکیں گے۔





