پاکستان

شعیب شاہین کی الیکشن پٹیشن کی حد تک الیکشن ٹریبونل کو کارروائی سے روک دیا گیا

اسلام آباد:   اسلام آباد ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی رہنما شعیب شاہین کی الیکشن پٹیشن کی حد تک الیکشن ٹریبونل کو کارروائی سے روک دیا۔

چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس عامر فاروق نے شعیب شاہین کی درخواست پر سماعت کی، اسلام آباد ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی امیدوار شعیب شاہین کی درخواست پر حکم امتناع جاری کرتے ہوئے شعیب شاہین کی الیکشن پٹیشن کی حد تک الیکشن ٹریبونل کو کارروائی سے روک دیا۔

خیال رہے کہ این اے 47 سے لیگی امیدوار طارق فضل چودھری رکن قومی اسمبلی بنے، پی ٹی آئی امیدوار شعیب شاہین نے لیگی امیدوار کی کامیابی کیخلاف سماعت کرنیوالے نئے الیکشن ٹریبونل کی تعیناتی کو چیلنج کر رکھا ہے۔

واضح رہے کہ عدالتی حکم کے بعد الیکشن ٹریبونل اسلام آباد کے باقی دو حلقوں سے متعلق کارروائی آگے بڑھا سکے گا، الیکشن ٹریبونل نے اسلام آباد کے تینوں حلقوں سے متعلق کیس 24 دسمبر کے لئے مقرر کر رکھا ہے۔

Avatar

abid abbas

About Author

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

وزیراعظم کا وفاقی و صوبائی افسران کے کورس پر نہ جانے کا سخت نوٹس
پاکستان

وزیراعظم کا وفاقی و صوبائی افسران کے کورس پر نہ جانے کا سخت نوٹس

  • ستمبر 21, 2024
Published On 21 September,2024 02:52 pm اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی اور صوبائی افسران کے ترقیو ں کیلئے کورس
علی امین کیخلاف شراب برآمدگی کیس، جوڈیشل مجسٹریٹ کی سماعت سے معذرت
پاکستان

علی امین کیخلاف شراب برآمدگی کیس، جوڈیشل مجسٹریٹ کی سماعت سے معذرت

  • ستمبر 21, 2024
Published On 21 September,2024 12:08 pm اسلام آباد:  اسلام آباد کی جوڈیشل مجسٹریٹ نے وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کیخلاف اسلحہ