انٹرنیشنل

روس اور نیٹو کی جنگ پوری دنیا کیلئے تباہ کن ہو گی: صدر آذربائیجان

باکو:   آذربائیجان کے صدر الہام علیوف نے کہا ہے کہ روس اور نیٹو کے درمیان ممکنہ براہ راست جنگ پوری دنیا کے لئے تباہ کن ہو گی۔

آذربائیجان کے صدر الہام علیوف نے روسی میڈیا کو انٹرویو میں کہا کہ اس طرح کے تصادم کا تصور ایک قیامت جیسا ہے جس میں کوئی فاتح نہیں ہو گا اور کوئی بھی قوم، حتیٰ کہ نیٹو اور روس کے علاقوں سے دور رہنے والے بھی اس کے اثرات سے محفوظ نہیں رہ سکیں گے۔

الہام علیوف نے اس امید کا اظہار کیا کہ امریکی اور روسی حکومتوں کے ساتھ ساتھ دیگر کردار اس خوفناک منظر نامے کو سچ ہونے سے روکنے کے لئے کافی سیاسی دانشمندی کا مظاہرہ کریں گے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ضرورت پڑنے پر وہ بھی کشیدگی کو کم کرنے کے لئے اپنا حصہ ڈالنے کو تیار ہیں۔

Avatar

abid abbas

About Author

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

انٹرنیشنل

مصنوعی ذہانت کا عالمی انڈیکس: سعودیہ نے عرب دنیا میں پہلا مقام حاصل کرلیا

  • ستمبر 21, 2024
ریاض: (ویب ڈیسک) مصنوعی ذہانت کے عالمی انڈیکس میں سعودی عرب نے عالمی سطح پر 14 واں اور عرب دنیا
انٹرنیشنل

ایرانی رہنما کی غیر ملکیوں اور سیاسی قیدیوں سمیت ہزاروں افراد کیلئے معافی کا اعلان

  • ستمبر 21, 2024
تہران: (ویب ڈیسک) ایران کے اعلیٰ رہنما خامنہ ای نے ہزاروں قیدیوں کو معاف کر دیا ہے جن میں غیر