پاکستان

یونان کشتی حادثے پر جوڈیشل کمیشن کی تشکیل کیلئے درخواست دائر

لاہور:   یونان میں پاکستانیوں کے کشتی ڈوبنے سے جاں بحق ہونے کے معاملے پر لاہور ہائیکورٹ میں کشتی واقعے کی تحقیقات کیلئے جوڈیشل کمیشن کی تشکیل کیلئے درخواست دائر کر دی گئی۔

درخواست منیر احمد کی جانب سے لاہور ہائیکورٹ میں دائر کی گئی، جس میں وفاقی حکومت سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔

دائر درخواست میں مؤقف اپنایا گیا کہ یونان میں کشتی ڈوبنے سے پاکستانی جاں بحق ہوئے، پہلے بھی اسی طرح کشتیاں ڈوبنے سے پاکستانی جاں بحق ہوئے، حکومت انسانی سمگلروں کے خلاف کارروائی نہیں کر رہی، انسانی سمگلروں کیخلاف کارروائی نہ کرنا قانون کی خلاف ورزی ہے۔

درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت حکومت کو واقعے کی تحقیقات کیلئے جوڈیشل کمیشن کی تشکیل کا حکم دے، عدالت انسانی سمگلروں کے خلاف کارروائی کا بھی حکم دے۔

Avatar

abid abbas

About Author

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

وزیراعظم کا وفاقی و صوبائی افسران کے کورس پر نہ جانے کا سخت نوٹس
پاکستان

وزیراعظم کا وفاقی و صوبائی افسران کے کورس پر نہ جانے کا سخت نوٹس

  • ستمبر 21, 2024
Published On 21 September,2024 02:52 pm اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی اور صوبائی افسران کے ترقیو ں کیلئے کورس
علی امین کیخلاف شراب برآمدگی کیس، جوڈیشل مجسٹریٹ کی سماعت سے معذرت
پاکستان

علی امین کیخلاف شراب برآمدگی کیس، جوڈیشل مجسٹریٹ کی سماعت سے معذرت

  • ستمبر 21, 2024
Published On 21 September,2024 12:08 pm اسلام آباد:  اسلام آباد کی جوڈیشل مجسٹریٹ نے وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کیخلاف اسلحہ