پاکستان

کسانوں کی خدمت میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے: مریم نواز

لاہور:  وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ کسانوں کی خدمت میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے۔

کسانوں کے قومی دن پر اپنے پیغام میں مریم نواز کا کہنا تھا کہ کسان بھائیوں کو خراجِ تحسین پیش کرتی ہوں، کسان دن رات زمین کے سینے سے اناج اگا کر ہماری غذائی ضروریات پوری کرتے ہیں، کسان کی ترقی اور آسانی کیلئے حکومتِ پنجاب زراعت کے شعبے کو بہتر کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ کسانوں کی خوشحالی کیلئے کسان کارڈ کا اجرا کیا ہے، کاشتکاروں کو پیداواری قرضے دیئے جا رہے ہیں، کاشتکار، کسان کارڈ سے اربوں روپے کے کھاد، بیج اور دیگر زرعی مداخل خرید چکا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ زرعی میکانزیشن کے ذریعے کسانوں کو ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن کر رہے ہیں، کسان کو بلا سود آسان اقساط پر گرین ٹریکٹرز فراہم کئے جا رہے ہیں، زرعی ٹیوب ویلز کو شمسی توانائی پر منتقل کرنے کے پراجیکٹ پر کام تیزی سے جاری ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے مزید کہا کہ لائیو سٹاک کارڈ کے ذریعے مویشی پال فارمرزکو ویکسین، علاج اور چارہ مہیا کیا جا رہا ہے، زراعت، مویشی بانی اور دیہی معیشت کو نئی بلندیوں پر لے جائیں گے اور کسانوں کی خدمت میں کوئی کسر نہ چھوڑیں گے۔

Avatar

abid abbas

About Author

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

وزیراعظم کا وفاقی و صوبائی افسران کے کورس پر نہ جانے کا سخت نوٹس
پاکستان

وزیراعظم کا وفاقی و صوبائی افسران کے کورس پر نہ جانے کا سخت نوٹس

  • ستمبر 21, 2024
Published On 21 September,2024 02:52 pm اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی اور صوبائی افسران کے ترقیو ں کیلئے کورس
علی امین کیخلاف شراب برآمدگی کیس، جوڈیشل مجسٹریٹ کی سماعت سے معذرت
پاکستان

علی امین کیخلاف شراب برآمدگی کیس، جوڈیشل مجسٹریٹ کی سماعت سے معذرت

  • ستمبر 21, 2024
Published On 21 September,2024 12:08 pm اسلام آباد:  اسلام آباد کی جوڈیشل مجسٹریٹ نے وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کیخلاف اسلحہ