کھیل

مچل سینٹنر وائٹ بال فارمیٹ میں نیوزی لینڈ کے کپتان مقرر

آکلینڈ:  سپن باؤلنگ آل راؤنڈر مچل سینٹنر کو وائٹ بال فارمیٹ میں نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کا کپتان مقرر کردیا گیا۔

نیوزی لینڈ کرکٹ کے مطابق 32 سالہ مچل سینٹنر کو باضابطہ طور پر مستقل کپتان بنادیا گیا ہے، وہ کین ولیمسن کی جگہ لیں گے جو ٹی 20 ورلڈ کپ کے بعد دستبردار ہو گئے تھے۔

مچل سینٹنر 243 انٹرنیشنل میچز میں نیوزی لینڈ کی نمائندگی کرچکے ہیں۔

اس سے قبل مچل سینٹنر 24 ٹی 20 اور 4 ون ڈے میچز میں نیوزی لینڈ ٹیم کی قیادت کر چکے ہیں، وہ فل ٹائم وائٹ بال کپتان کی ذمہ داریاں دورہ سری لنکا میں سنبھالیں گے۔

واضح رہے کہ نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم نے ون ڈے اور ٹی 20 سیریز کے لیے دسمبر کے آخر میں سری لنکا کا دورہ کرنا ہے، علاوہ ازیں نیوزی لینڈ کی فروری میں پاکستان میں سہ فریقی سیریز بھی شیڈول ہے جس کے بعد نیوزی لینڈ ٹیم پاکستان میں چیمپئنز ٹرافی میں بھی حصہ لے گی۔

Avatar

abid abbas

About Author

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

کھیل

پلیئرز کو اعتماد دینا ضروری، کہیں نہ کہیں نیا خون لانا ہوگا: گلیسپی

  • ستمبر 26, 2024
لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان ریڈ بال ٹیم کے ہیڈ کوچ جیسن گلیسپی نے کہا ہے کہ پلیئرز کو اعتماد دینا
کھیل

کنکشن کیمپ میں این او سی کا ذکر، بورڈ آفیشلز سیخ پا

  • ستمبر 26, 2024
لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے کنکشن کیمپ میں کرکٹرز نے غیر ملکی لیگز کیلئے این