پاکستان کھیل

محسن نقوی کی سعودیہ کو کرکٹ کے فروغ کیلئے ہر ممکن تعاون کی پیشکش

ریاض:   چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے سعودی عرب کو کرکٹ کے فروغ اور سٹیڈیمز کی تعمیر کے حوالے سے ہر ممکن تعاون کی پیشکش کر دی۔

چئیرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی نے ریاض میں سعودی عربیہ کرکٹ فیڈریشن (ایس اے سی) کے چیئرمین شہزادہ سعود بن مشعل السعود سے ملاقات کی، ملاقات میں سعودی عرب میں کرکٹ کے فروغ اور کھلاڑیوں کی ڈویلپمنٹ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے چیئرمین سعودی عربیہ کرکٹ فیڈریشن کو چیمپئنز ٹرافی ٹورنامنٹ کے میچز دیکھنے کیلئے پاکستان کے دورے کی دعوت دے دی۔

محسن نقوی نے کرکٹ کے فروغ اور سٹیڈیمز کی تعمیر کے حوالے سے ہر ممکن تعاون کی پیشکش کرتے ہوئے سعودی عرب کے کھلاڑیوں کو تربیت دینے کی بھی پیشکش کی۔

انہوں نے کہا کہ کرکٹ ڈویلپمنٹ کیلئے پلیئرز ایکسچینج پروگرام شروع کیا جاسکتا ہے، سعودی عرب اپنے ابھرتے ہوئے کھلاڑیوں کو پاکستان بجھوا سکتا ہے اور کرکٹ ڈویلپمنٹ، سٹیڈیمز کی تعمیر کے حوالے سے پوری معاونت کریں گے، سعودی عرب ہر پاکستانی کا دوسرا گھر ہے، تعاون پر خوشی ہو گی۔

چیئرمین سعودی عربیہ کرکٹ فیڈریشن نے کہا کہ ہم پلیئرز ڈویلپمنٹ پر کام کررہے ہیں، کرکٹ کے تقریباً 18 ہزار کھلاڑی ہیں۔

شہزادہ سعود بن مشعل السعود نے مزید کہا ہے کہ سعودی عرب نے ایشین کرکٹ کونسل کا چیلنج کپ بھی جیتا ہے، پاکستان کے ساتھ کرکٹ کے فروغ کیلئے قریبی تعاون کے ساتھ کام کرنا چاہتے ہیں۔

abid abbas

About Author

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

وزیراعظم کا وفاقی و صوبائی افسران کے کورس پر نہ جانے کا سخت نوٹس
پاکستان

وزیراعظم کا وفاقی و صوبائی افسران کے کورس پر نہ جانے کا سخت نوٹس

  • ستمبر 21, 2024
Published On 21 September,2024 02:52 pm اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی اور صوبائی افسران کے ترقیو ں کیلئے کورس
علی امین کیخلاف شراب برآمدگی کیس، جوڈیشل مجسٹریٹ کی سماعت سے معذرت
پاکستان

علی امین کیخلاف شراب برآمدگی کیس، جوڈیشل مجسٹریٹ کی سماعت سے معذرت

  • ستمبر 21, 2024
Published On 21 September,2024 12:08 pm اسلام آباد:  اسلام آباد کی جوڈیشل مجسٹریٹ نے وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کیخلاف اسلحہ