کھیل

دوسرا ٹی 20: بنگلا دیش نے ویسٹ انڈیز کو ہرا کر سیریز اپنے نام کر لی

کنگز ٹاؤن:   بنگلا دیش نے ویسٹ انڈیز کیخلاف دوسرا ٹی 20 میچ جیت کر سیریز اپنے نام کر لی۔

کنگز ٹاؤن میں کھیلے گئے دوسرے ٹی 20 میچ میں بنگلادیش نے ویسٹ انڈیز کو 27 رنز سے ہرا دیا، بنگلادیش نے پہلے کھیلتے ہوئے 7 وکٹ پر 129 رنز بنائے تھے۔

مہمان ٹیم کی جانب سے شمیم حسین 35 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے، ہدف کے تعاقب میں میزبان ٹیم ویسٹ انڈیز 102 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی، ویسٹ انڈیز کی جانب سے روسٹن چیز نے 32 اور عقیل حسین نے 31 رنز بنائے۔

بنگلا دیش کی طرف سے تسکین احمد نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، اس کے ساتھ ہی بنگلا دیش نے 3 میچوں کی سیریز میں 2 صفر کی فیصلہ کن برتری حاصل کر لی۔

Avatar

abid abbas

About Author

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

کھیل

پلیئرز کو اعتماد دینا ضروری، کہیں نہ کہیں نیا خون لانا ہوگا: گلیسپی

  • ستمبر 26, 2024
لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان ریڈ بال ٹیم کے ہیڈ کوچ جیسن گلیسپی نے کہا ہے کہ پلیئرز کو اعتماد دینا
کھیل

کنکشن کیمپ میں این او سی کا ذکر، بورڈ آفیشلز سیخ پا

  • ستمبر 26, 2024
لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے کنکشن کیمپ میں کرکٹرز نے غیر ملکی لیگز کیلئے این