کھیل

بھارتی سپنر ایشون کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

برسبین:   بھارت کے سٹار سپنر روی چندرن ایشون نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔

38 سالہ روی چندرن ایشون نے آسٹریلیا کے خلاف تیسرے ٹیسٹ میچ کے بعد ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا ہے۔

بھارت کے سٹار سپنر ایشون نے 106 ٹیسٹ میچز میں بھارت کی نمائندگی کی، انہوں ٹیسٹ کیریئر میں 537 وکٹیں اپنے نام کیں، روی چندرن ایشون نے 116 ون ڈے اور 65 ٹی 20 میچز میں بھی بھارت کی نمائندگی کی ہے۔

اس حوالے سے ایشون کا کہنا ہے کہ کرکٹ کے اس سفر میں جس نے بھی ان کا ساتھ دیا ان سب کا شکریہ، تمام فارمیٹ میں بطور کرکٹر یہ میرا آخری دن تھا۔

انہوں نے کہا کہ اپنے کیریئر کے دوران بہت انجوائے کیا اور کئی یادگار یادیں ہیں، یہ میرے لیے کافی جذباتی لمحہ ہے۔

دوسری جانب بھارتی کرکٹ بورڈ کی جانب سے ایشون کو ریٹائرمنٹ پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے زبردست کیریئر پر مبارک دی گئی۔

Avatar

abid abbas

About Author

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

کھیل

پلیئرز کو اعتماد دینا ضروری، کہیں نہ کہیں نیا خون لانا ہوگا: گلیسپی

  • ستمبر 26, 2024
لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان ریڈ بال ٹیم کے ہیڈ کوچ جیسن گلیسپی نے کہا ہے کہ پلیئرز کو اعتماد دینا
کھیل

کنکشن کیمپ میں این او سی کا ذکر، بورڈ آفیشلز سیخ پا

  • ستمبر 26, 2024
لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے کنکشن کیمپ میں کرکٹرز نے غیر ملکی لیگز کیلئے این