انٹرنیشنل

پورٹ ولا میں 7.4 شدت کے زلزلے سے زمین لرز اٹھی، سونامی کی وارننگ

وانواٹو:   وانواٹو کے علاقے پورٹ ولا میں 7.4 شدت کے زلزلے کے جھٹکوں سے زمین لرز اٹھی جس کے بعد علاقے میں سونامی کی وارننگ جاری کر دی گئی۔

امریکی جیولوجیکل سروے (یو ایس جی ایس) کے مطابق منگل کے روز وانواٹو کے دارالحکومت پورٹ ولا میں 7.4 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

یو ایس جی ایس کے مطابق زلزلے کا مرکز زمین سے 10 کلومیٹر گہرائی میں تھا۔

سوشل میڈیا پر پوسٹ کی جانے والی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دارالحکومت میں غیر ملکی سفارت خانوں کی میزبانی کرنے والی عمارت پر کھڑکیاں اور کنکریٹ کے ستون گر گئے ہیں۔

خبر رساں ادارے کے مطابق ابھی تک کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے۔

Avatar

abid abbas

About Author

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

انٹرنیشنل

مصنوعی ذہانت کا عالمی انڈیکس: سعودیہ نے عرب دنیا میں پہلا مقام حاصل کرلیا

  • ستمبر 21, 2024
ریاض: (ویب ڈیسک) مصنوعی ذہانت کے عالمی انڈیکس میں سعودی عرب نے عالمی سطح پر 14 واں اور عرب دنیا
انٹرنیشنل

ایرانی رہنما کی غیر ملکیوں اور سیاسی قیدیوں سمیت ہزاروں افراد کیلئے معافی کا اعلان

  • ستمبر 21, 2024
تہران: (ویب ڈیسک) ایران کے اعلیٰ رہنما خامنہ ای نے ہزاروں قیدیوں کو معاف کر دیا ہے جن میں غیر