پاکستان

واسا ملازمین کو پلاٹ نہ دینے کیخلاف درخواست پر ڈی جی ایل ڈی اے ذاتی حیثیت میں طلب

لاہور:   لاہور ہائیکورٹ نے واسا ملازمین کو سرکاری سکیم کے تحت پلاٹس نہ دینے کیخلاف توہین عدالت کی درخواست پر ڈی جی ایل ڈی اے کو آئندہ سماعت پر ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس طارق محمود سیٹھی نے درخواست پر سماعت کی، درخواست گزاروں کی جانب سے چودھری ابرار ایڈووکیٹ عدالت پیش ہوئے۔

وکیل درخواست گزار کی جانب سے مؤقف اختیار کیا گیا کہ 1986 میں سرکاری پالیسی کے تحت پلاٹس نہیں دیئے گئے، عدالتی حکم کے باوجود ڈی جی ایل ڈی اے پلاٹس کی بیلٹنگ نہیں کررہے۔

ایل ڈی اے کے وکیل نے کہا کہ ایل ڈی اے اس معاملے پر میٹنگز کررہا ہے، جواب جمع کرانے کے لیے مہلت دی جائے۔

بعدازاں عدالت نے سردیوں کی تعطیلات کے بعد کیس سماعت کے لیے مقرر کرنے کی ہدایت کردی اور واسا کے ملازمین کو سرکاری سکیم کے تحت پلاٹس نہ دینے کے خلاف توہین عدالت کی درخواستوں پر ڈی جی ایل ڈی اے کو آئندہ سماعت پر ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا۔

Avatar

abid abbas

About Author

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

وزیراعظم کا وفاقی و صوبائی افسران کے کورس پر نہ جانے کا سخت نوٹس
پاکستان

وزیراعظم کا وفاقی و صوبائی افسران کے کورس پر نہ جانے کا سخت نوٹس

  • ستمبر 21, 2024
Published On 21 September,2024 02:52 pm اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی اور صوبائی افسران کے ترقیو ں کیلئے کورس
علی امین کیخلاف شراب برآمدگی کیس، جوڈیشل مجسٹریٹ کی سماعت سے معذرت
پاکستان

علی امین کیخلاف شراب برآمدگی کیس، جوڈیشل مجسٹریٹ کی سماعت سے معذرت

  • ستمبر 21, 2024
Published On 21 September,2024 12:08 pm اسلام آباد:  اسلام آباد کی جوڈیشل مجسٹریٹ نے وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کیخلاف اسلحہ