پاکستان

لوگوں کے گریبانوں میں ہاتھ ڈالنا آزادی اظہار رائے نہیں: انوار الحق کاکڑ

کراچی:  سابق نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ لوگوں کے گریبانوں میں ہاتھ ڈالنا آزادی اظہار رائے نہیں۔

جامعہ کراچی میں بائیو ٹیکنالوجی اور جنیٹک انجینئرنگ سے متعلق سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے سابق نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ آج کل روایت چل پڑی ہے کہ لوگ سخت سوالوں سے ڈر جاتے ہیں۔

انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ میں سوال کو نہیں روکتا، سوال کا مقصد سمجھانا ہے الجھنا نہیں، کیا فزکس یا کیمیا میں ترقی سے حکومت نے روکا ہے؟ کیا منع کیا گیا ہے کہ کیوں نیا مالیکیول دریافت کیا ہے؟

انہوں نے کہا کہ کیا صرف گالیاں دینا تنقید ہے؟ ہم صرف تنقید پر توجہ دیتے ہیں، تنقید کے ماحول سے نکلنا ہوگا، ہم شارٹ کٹ کی تلاش میں رہتے ہیں، ہمیں مکالمے کی ضرورت ہے۔

سابق نگراں وزیراعظم نے مزید کہا ہے کہ دوسری عالمی جنگ عظیم میں 5 کروڑ لوگ ہلاک ہوئے، تبدیلی انارکی کے خلاف ہونی چاہیے، چوائس ہمارے پاس موجود ہے۔

Avatar

abid abbas

About Author

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

وزیراعظم کا وفاقی و صوبائی افسران کے کورس پر نہ جانے کا سخت نوٹس
پاکستان

وزیراعظم کا وفاقی و صوبائی افسران کے کورس پر نہ جانے کا سخت نوٹس

  • ستمبر 21, 2024
Published On 21 September,2024 02:52 pm اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی اور صوبائی افسران کے ترقیو ں کیلئے کورس
علی امین کیخلاف شراب برآمدگی کیس، جوڈیشل مجسٹریٹ کی سماعت سے معذرت
پاکستان

علی امین کیخلاف شراب برآمدگی کیس، جوڈیشل مجسٹریٹ کی سماعت سے معذرت

  • ستمبر 21, 2024
Published On 21 September,2024 12:08 pm اسلام آباد:  اسلام آباد کی جوڈیشل مجسٹریٹ نے وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کیخلاف اسلحہ