پاکستان

بلوچستان میں منفی درجہ حرارت، گیس پائپ لائن منجمد، سپلائی متاثر

کوئٹہ:  بلوچستان میں شدید سردی اور درجہ حرارت منفی 6 ڈگری ہونے کی وجہ سے 18 انچ قطر کی گیس پائپ لائن منجمد ہو گئی۔

سوئی سدرن گیس کے مطابق ریگولیٹرز آئسنگ کے باعث گیس کی فراہمی متاثر ہو رہی ہے، کوئٹہ، پشین، کچلاک، بوستان اور زیارت میں گیس کی سپلائی متاثر ہوئی ہے۔

ترجمان ایس ایس جی سی کا کہنا ہے کہ تکنیکی ٹیمیں گیس پائپ لائن بہتر کرنے کے لیے کام کر رہی ہیں، پائپ لائن سیٹ 130 کی بجائے 20 پی ایس آئی جی پر کام کر رہی ہے۔

دوسری جانب محکمہ موسمیات نے بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہنے کی پیشگوئی کر رکھی ہے۔

Avatar

abid abbas

About Author

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

وزیراعظم کا وفاقی و صوبائی افسران کے کورس پر نہ جانے کا سخت نوٹس
پاکستان

وزیراعظم کا وفاقی و صوبائی افسران کے کورس پر نہ جانے کا سخت نوٹس

  • ستمبر 21, 2024
Published On 21 September,2024 02:52 pm اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی اور صوبائی افسران کے ترقیو ں کیلئے کورس
علی امین کیخلاف شراب برآمدگی کیس، جوڈیشل مجسٹریٹ کی سماعت سے معذرت
پاکستان

علی امین کیخلاف شراب برآمدگی کیس، جوڈیشل مجسٹریٹ کی سماعت سے معذرت

  • ستمبر 21, 2024
Published On 21 September,2024 12:08 pm اسلام آباد:  اسلام آباد کی جوڈیشل مجسٹریٹ نے وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کیخلاف اسلحہ