انٹرنیشنل

امریکی ریاست وسکونسن میں سکول میں فائرنگ،5 افراد ہلاک،5 زخمی

وسکونسن:   امریکی ریاست وسکونسن میں سکول کے احاطے میں فائرنگ سے 5 افراد ہلاک جبکہ 5 زخمی ہو گئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق فائرنگ کا واقعہ امریکی ریاست وسکونسن کے شہر مڈیسن کے سکول میں پیش آیا، فائرنگ کے واقعے میں 5 افراد ہلاک اور 5 زخمی ہوئے، لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔

پولیس کے مطابق ہلاک افراد میں بچے بھی شامل ہیں جبکہ مشتبہ حملہ آور متعلقہ سکول میں ہی زیر تعلیم تھا جو واقعہ میں ہلاک ہو گیا۔

فائرنگ کے واقعے میں مرنے والے باقی 4 افراد کے بارے میں مزید معلومات سامنے نہیں آئیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے سے متعلق مزید تحقیقات کی جارہی ہیں اور اس حوالے سے حاصل شدہ معلومات عوام کے سامنے لائی جائیں گی۔

Avatar

abid abbas

About Author

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

انٹرنیشنل

مصنوعی ذہانت کا عالمی انڈیکس: سعودیہ نے عرب دنیا میں پہلا مقام حاصل کرلیا

  • ستمبر 21, 2024
ریاض: (ویب ڈیسک) مصنوعی ذہانت کے عالمی انڈیکس میں سعودی عرب نے عالمی سطح پر 14 واں اور عرب دنیا
انٹرنیشنل

ایرانی رہنما کی غیر ملکیوں اور سیاسی قیدیوں سمیت ہزاروں افراد کیلئے معافی کا اعلان

  • ستمبر 21, 2024
تہران: (ویب ڈیسک) ایران کے اعلیٰ رہنما خامنہ ای نے ہزاروں قیدیوں کو معاف کر دیا ہے جن میں غیر