کھیل

کراچی دوبارہ روشنیوں کا شہر بن رہا ہے، ٹیپ بال لیگ سے نیا ٹیلنٹ آئے گا: کامران ٹیسوری

کراچی:  گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا کہ کراچی اب دوبارہ روشنیوں کا شہر بن رہا ہے۔

کے ٹی پی ایل کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا کہ اپنے شہر کراچی کو کہتا ہوں ہیلو کراچی آئی لو یو، پاکستان کی عزت بقا کے لیے کام کرتے رہیں، کراچی نائٹس کے نام سے میری ٹیم اس سیزن میں کھیل رہی ہے۔

گورنر سندھ نے کہا کہ پاکستان کو لوگ جاوید میانداد، ہارون رشید، صادق محمد، توصیف احمد کے نام سے جانتے ہیں، اس ٹیپ بال لیگ سے پاکستان میں نیا ٹیلنٹ سامنے آئے گا۔

ہارون رشید سابق چیف سلیکٹر پاکستان کرکٹ ٹیم نے کراچی پریمئر لیگ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج سے کے ٹی پی ایل کے سیزن فور کا آغاز ہو رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ ٹیپ بال کرکٹ گلیوں میں ہوا کرتی تھی آج پہلے سیزن کی فائنل میچ کے ونر اور رنر اپ ٹیم کے درمیان افتتاحی میچ ہوگا۔

abid abbas

About Author

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

کھیل

پلیئرز کو اعتماد دینا ضروری، کہیں نہ کہیں نیا خون لانا ہوگا: گلیسپی

  • ستمبر 26, 2024
لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان ریڈ بال ٹیم کے ہیڈ کوچ جیسن گلیسپی نے کہا ہے کہ پلیئرز کو اعتماد دینا
کھیل

کنکشن کیمپ میں این او سی کا ذکر، بورڈ آفیشلز سیخ پا

  • ستمبر 26, 2024
لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے کنکشن کیمپ میں کرکٹرز نے غیر ملکی لیگز کیلئے این