تجارت

پی آئی اے فلائٹ آپریشن میں بہتری، پروازوں کی وقت پر روانگی 90 فیصد تک آگئی

کراچی:  قومی ایئرلائن (پی آئی اے) کے فلائٹ آپریشن میں بہتری، پی آئی اے کی پروازوں کی وقت پر روانگی 90 فیصد تک آگئی۔

ایئرلائن ذرائع کے مطابق چند ماہ قبل پروازوں کی وقت پر روانگی 65 فیصد تک تھی، قائم مقام سی ای او خرم مشتاق نے پروازوں کی بروقت آمد و روانگی کی ہدایت کی۔

پی آئی اے کے فلائٹ آپریشن میں مزید بہتری کے لئے کئی ماہ سے گراؤنڈ ایئربس 320 طیارہ فعال کر لیا۔

ایئرلائن ذرائع کے مطابق پروازوں کی وقت پر روانگی اور مسافروں کی سفری سہولت سے پی آئی اے کی آمدنی میں 11 فیصد تک اضافہ ہوگیا۔

پی آئی اے نے یورپی ملکوں کے فلائٹ آپریشن کے لیے ایک اور ٹرپل سیون کو فعال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

سی ای او پی آئی اے خرم مشتاق نے فلائٹس کے لئے گراؤنڈ کئے گئے ٹرپل سیون اور ایئربس 320 طیاروں کی بحالی کی ہدایت کر دی۔

abid abbas

About Author

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

تجارت

افراط زر میں کمی کے باوجود پاکستان کو بڑے چیلنجز کا سامنا ہے: آئی ایم ایف

  • ستمبر 26, 2024
نیویارک: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے کہا ہے کہ افراط زر میں نمایاں کمی کے باوجود پاکستان کو
تجارت

وفاقی وزیر تجارت کی 3 وزرا اعلیٰ سے انفراسٹرکچر سیس کے خاتمے کی درخواست

  • ستمبر 26, 2024
اسلام آباد: وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان نے خیبر پختونخوا، سندھ اور بلوچستان کے وزرائے اعلیٰ کو خط لکھا