پاکستان

مذاکرات کے معاملے پر حکومت کا رویہ بچگانہ ہے: شوکت یوسفزئی

پشاور:   پی ٹی آئی کے سینئر رہنما شوکت یوسفزئی نے مذاکرات کے معاملے پر حکومت کے رویے کو بچگانہ قرار دے دیا۔

ایک ویڈیو بیان میں سینئر رہنما تحریک انصاف شوکت یوسفزئی کا کہنا تھا کہ اگر مذاکراتی کمیٹی نہ بنتی تو سول نافرمانی کی تحریک شروع ہو چکی ہوتی ، تحریک انصاف کی لیڈرشپ نے بانی پی ٹی آئی سے درخواست کی کہ اتنا بڑا فیصلہ لینے سے پہلے حکومت سے مذاکرات کا موقع دیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں امید تھی حکومت مذاکرات کی پیشکش کا مثبت جواب دے گی اور اپوزیشن کو انگیج کر لے گی لیکن بدقسمتی سے حکومت کا رویہ انتہائی بچگانہ ہے، حکومت شاید سمجھ رہی ہے تحریک انصاف کمزور پڑ گئی ہےاس لیے مذاکرات کی باتیں ہو رہی ہیں لیکن حقیقت میں ایسا نہیں ۔

شوکت یوسفزئی نے کہا کہ ہم سارے پاکستانی ہیں ہم پاکستان سے محبت کرتے ہیں، مذاکرات کی وجہ سے سول نافرمانی کی تحریک کی تاریخ فائنل نہیں ہوئی تھی، اب اگر مذاکرات نہیں ہوتے تو شاید بانی پی ٹی آئی کی طرف سے کسی نئے لائحہ عمل کا اعلان ہو جائے، اگر اس سے پاکستان کا کوئی نقصان ہوگا تو اس کی تمام تر ذمہ داری حکومت پر عائد ہوگی۔

abid abbas

About Author

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

وزیراعظم کا وفاقی و صوبائی افسران کے کورس پر نہ جانے کا سخت نوٹس
پاکستان

وزیراعظم کا وفاقی و صوبائی افسران کے کورس پر نہ جانے کا سخت نوٹس

  • ستمبر 21, 2024
Published On 21 September,2024 02:52 pm اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی اور صوبائی افسران کے ترقیو ں کیلئے کورس
علی امین کیخلاف شراب برآمدگی کیس، جوڈیشل مجسٹریٹ کی سماعت سے معذرت
پاکستان

علی امین کیخلاف شراب برآمدگی کیس، جوڈیشل مجسٹریٹ کی سماعت سے معذرت

  • ستمبر 21, 2024
Published On 21 September,2024 12:08 pm اسلام آباد:  اسلام آباد کی جوڈیشل مجسٹریٹ نے وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کیخلاف اسلحہ