پاکستان

لیگی رہنما صدیق الفاروق کی نماز جنازہ ادا، سیاسی رہنماؤں و شہریوں کی شرکت

اسلام آباد:   مسلم لیگ کے رہنما و سابق چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ صدیق الفاروق کی نماز جنازہ ادا کردی گئی۔

لیگی رہنما صدیق الفاروق کی نماز جنازہ اسلام آباد کے ایچ الیون قبرستان میں کی گئی جس میں سیاسی رہنماؤں اور شہریوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور مرحوم کے بلندی درجات کیلئے دعا کی۔

صدیق الفاروق سابق وزیراعظم نواز شریف کے پریس سیکرٹری، ہاؤس بلڈنگ فنانس کارپوریشن و متروکہ وقف املاک بورڈ کے چیئرمین رہ چکے ہیں، صدیق الفاروق طویل عرصے تک شعبہ صحافت سے وابستہ رہے، وہ سینئر صحافی اظہر ملک کے بڑے بھائی تھے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے صدیق الفاروق کے انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہو ئے مرحوم کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی اور مرحوم کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کیا۔

شہباز شریف کا کہنا تھا مرحوم صدیق الفاروق کی پاکستان مسلم لیگ ن کیلئے خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی، صدیق الفاروق کے انتقال سے پارٹی ایک مخلص اور زیرک سیاستدان سے محروم ہوگئی، اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے۔

دریں اثناوزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے بھی لیگی رہنما صدیق الفاروق کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا اور صدیق الفاروق مرحوم کی سیاسی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔

مریم نواز نے سوگوار خاندان سے اظہارِ ہمدردی و تعزیت اور مرحوم کے بلندی درجات کیلئے دعا بھی کی۔

Avatar

abid abbas

About Author

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

وزیراعظم کا وفاقی و صوبائی افسران کے کورس پر نہ جانے کا سخت نوٹس
پاکستان

وزیراعظم کا وفاقی و صوبائی افسران کے کورس پر نہ جانے کا سخت نوٹس

  • ستمبر 21, 2024
Published On 21 September,2024 02:52 pm اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی اور صوبائی افسران کے ترقیو ں کیلئے کورس
علی امین کیخلاف شراب برآمدگی کیس، جوڈیشل مجسٹریٹ کی سماعت سے معذرت
پاکستان

علی امین کیخلاف شراب برآمدگی کیس، جوڈیشل مجسٹریٹ کی سماعت سے معذرت

  • ستمبر 21, 2024
Published On 21 September,2024 12:08 pm اسلام آباد:  اسلام آباد کی جوڈیشل مجسٹریٹ نے وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کیخلاف اسلحہ