کھیل

عماد اور عامر کے بعد عرفان کا بھی انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

لاہور:    پاکستانی کرکٹرز محمد عامر اور عماد وسیم کی جانب سے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لینے کے اعلان کے بعد آج ایک اور کرکٹر محمد عرفان نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔

دراز قد فاسٹ بولر محمد عرفان نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائر منٹ کا اعلان سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر کیا۔

سوشل میڈیا پر جاری اپنے ایک بیان میں محمد عرفان نے کہا کہ میں نے ریٹائرمینٹ کا فیصلہ کرلیا، سپورٹ کرنے پر ساتھی کھلاڑیوں، کوچنگ اسٹاف اور تمام لوگوں کا شکرگزار ہوں۔

ان کا کہنا تھا کہ میں اس کھیل کو سپورٹ کرتا رہوں گا جس نے مجھے سب کچھ دیا، طویل القامت فاسٹ بولر نے اپنے کیریئر میں 4 ٹیسٹ، 60 ون ڈے اور 22 ٹی 20 میچز میں پاکستان کی نمائندگی کی۔

یاد رہے گزشتہ تین روز کے دوران یہ قومی کرکٹر کا عالمی کرکٹ کو خیرآباد کہنے کا اعلان ہے، محمد عرفان سے قبل فاسٹ بولر محمد عامر اور آل راؤنڈر عماد وسیم بھی انٹرنیشنل کرکٹ کو الوداع کہہ چکے ہیں۔

abid abbas

About Author

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

کھیل

پلیئرز کو اعتماد دینا ضروری، کہیں نہ کہیں نیا خون لانا ہوگا: گلیسپی

  • ستمبر 26, 2024
لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان ریڈ بال ٹیم کے ہیڈ کوچ جیسن گلیسپی نے کہا ہے کہ پلیئرز کو اعتماد دینا
کھیل

کنکشن کیمپ میں این او سی کا ذکر، بورڈ آفیشلز سیخ پا

  • ستمبر 26, 2024
لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے کنکشن کیمپ میں کرکٹرز نے غیر ملکی لیگز کیلئے این