پاکستان

9 مئی کیس: اسلم اقبال اور حما د اظہر سمیت 8 پی ٹی آئی رہنما اشتہاری قرار

لاہور:  انسدادد ہشتگردی عدالت نے 9 مئی کو کلمہ چوک پر کنٹینر جلانے کے کیس میں 8 روپوش پی ٹی آئی رہنماؤں کو اشتہاری قرار دے دیا۔

لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت کی جانب سے پی ٹی آئی رہنما میاں اسلم اقبال، حماد اظہر اور مراد سعید کو اشتہاری قرار دیا گیا ہے جبکہ زبیر خان نیازی ،حامد رضا گیلانی،محمد جاوید ،عبد الصمد اور واثق قیوم بھی اشتہاریوں کی فہرست میں شامل ہیں۔

عدالت نے پی ٹی آئی رہنماؤں کے دائمی وارنٹ گرفتاری بھی جاری کر دیئے،عدالت نے تھانہ نصیر آباد کے مقدمہ میں پولیس کی درخواست پر کارروائی کی ۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان گرفتاری کے ڈر سے روپوش ہو چکے ہیں، وارنٹ گرفتاری بھی جاری ہوئے مگر ملزمان گرفتار نہیں ہو سکے۔

abid abbas

About Author

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

وزیراعظم کا وفاقی و صوبائی افسران کے کورس پر نہ جانے کا سخت نوٹس
پاکستان

وزیراعظم کا وفاقی و صوبائی افسران کے کورس پر نہ جانے کا سخت نوٹس

  • ستمبر 21, 2024
Published On 21 September,2024 02:52 pm اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی اور صوبائی افسران کے ترقیو ں کیلئے کورس
علی امین کیخلاف شراب برآمدگی کیس، جوڈیشل مجسٹریٹ کی سماعت سے معذرت
پاکستان

علی امین کیخلاف شراب برآمدگی کیس، جوڈیشل مجسٹریٹ کی سماعت سے معذرت

  • ستمبر 21, 2024
Published On 21 September,2024 12:08 pm اسلام آباد:  اسلام آباد کی جوڈیشل مجسٹریٹ نے وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کیخلاف اسلحہ