انٹرنیشنل

چین کا امریکہ سے افغان عوام کے بیرون ملک اثاثوں کو بحال کرنے کا مطالبہ

بیجنگ:  چین نے امریکہ سے افغان عوام کے بیرون ملک اثاثوں کو بحال کرنے کا مطالبہ کر دیا۔

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے اپنے ایک خصوصی اجلاس میں افغانستان کی صورتحال کا جائزہ لیا، اقوام متحدہ میں چین کے مستقل مندوب فو چھونگ نے کہا کہ افغانستان میں سلامتی کی موجودہ صورتحال مستحکم ہے لیکن تقریباً 24 ملین افراد کو انسانی امداد کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ سال کے دوران انسانی امداد کے نصف سے بھی کم فنڈز فراہم کئے گئے ہیں جس کے باعث خوراک اور سرنگوں کی کلیئرنس جیسے بہت سے امدادی منصوبوں کو عارضی طور پر روک دیا گیا ہے۔

فوچھونگ نے نشاندہی کی کہ انسانی امداد تمام افغان عوام کے اہم مفادات سے متعلق ہے اور اسے سیاسی دباؤ کے لئے سودے بازی کی چپ کے طور پر استعمال نہیں کیا جانا چاہئے۔

Avatar

abid abbas

About Author

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

انٹرنیشنل

مصنوعی ذہانت کا عالمی انڈیکس: سعودیہ نے عرب دنیا میں پہلا مقام حاصل کرلیا

  • ستمبر 21, 2024
ریاض: (ویب ڈیسک) مصنوعی ذہانت کے عالمی انڈیکس میں سعودی عرب نے عالمی سطح پر 14 واں اور عرب دنیا
انٹرنیشنل

ایرانی رہنما کی غیر ملکیوں اور سیاسی قیدیوں سمیت ہزاروں افراد کیلئے معافی کا اعلان

  • ستمبر 21, 2024
تہران: (ویب ڈیسک) ایران کے اعلیٰ رہنما خامنہ ای نے ہزاروں قیدیوں کو معاف کر دیا ہے جن میں غیر