پاکستان

پی ٹی آئی کی مذاکرات کیلئے شرائط سمجھ سے بالاتر ہیں: رانا تنویر حسین

شیخوپورہ:   (دنیا نیوز) وفاقی وزیر برائے صنعتی پیداوار و رہنما مسلم لیگ رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی نے حکومت سے مذاکرات کے لیے جو شرائط رکھی ہیں وہ سمجھ سے بالاتر ہیں۔

شیخوپورہ میں واٹر فلٹریشن سکیم کے افتتاح کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر رانا تنویر کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کی شرائط پر عمل کرنا ممکن نہیں، پی ٹی آئی کی سول نافرمانی کی تحریک میں عوام ساتھ نہیں دے گی۔

انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے کہنے پر ہی سب کچھ ہوتا ہے تو وہی قصوروار ہیں، رینجرز اہلکاروں کی شہادت کے حوالے سے عدالتیں آزاد ہیں امید ہے قانون کے مطابق فیصلہ دیں گی۔

لیگی رہنما کا مزید کہنا تھا کہ معیشت کی ترقی میں کسان ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں، پی ٹی آئی کی کسان دشمن پالیسیوں نے زراعت کو شدید نقصان پہنچایا، کسانوں کی بہتری کیلئے حکومت دن رات کوشاں ہے، ٹریکٹر کی فراہمی کیلئے پنجاب حکومت 10 لاکھ روپے تک سبسڈی دے رہی ہے۔

abid abbas

About Author

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

وزیراعظم کا وفاقی و صوبائی افسران کے کورس پر نہ جانے کا سخت نوٹس
پاکستان

وزیراعظم کا وفاقی و صوبائی افسران کے کورس پر نہ جانے کا سخت نوٹس

  • ستمبر 21, 2024
Published On 21 September,2024 02:52 pm اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی اور صوبائی افسران کے ترقیو ں کیلئے کورس
علی امین کیخلاف شراب برآمدگی کیس، جوڈیشل مجسٹریٹ کی سماعت سے معذرت
پاکستان

علی امین کیخلاف شراب برآمدگی کیس، جوڈیشل مجسٹریٹ کی سماعت سے معذرت

  • ستمبر 21, 2024
Published On 21 September,2024 12:08 pm اسلام آباد:  اسلام آباد کی جوڈیشل مجسٹریٹ نے وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کیخلاف اسلحہ