پاکستان

فضائی آلودگی کے خاتمے کا مشن، لاہور میں سموگ کلین ٹاور کو فعال کرنے کا فیصلہ

لاہور:   صوبائی دارالحکومت لاہور میں فضائی آلودگی پر قابو پانے کیلئے سموگ کلین ٹاور کی تنصیب کی جارہی ہے ۔

سموگ کے خاتمے کے لیے محکمہ تحفظ ماحول کی جانب سے تیار کردہ سموگ کلین ٹاور محمود بوٹی میں نصب کیا جا رہا ہے، یہ مقام فضائی آلودگی کی بلند سطح کے باعث منتخب کیا گیا ہے، ٹاور کی تنصیب اور کیلیبریشن جاری ہے، اسے 21 دسمبر تک مکمل طور پر فعال کر دیا جائے گا۔

سموگ کلین ٹاور ہوا میں موجود زہریلے ذرات کو صاف کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے، شہر میں فضائی آلودگی کو کم کرنے میں اہم کردار ادا کرے گا، سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے اس اقدام کو ماحولیاتی تحفظ کی جانب ایک انقلابی قدم قرار دیا ہے۔

سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ سموگ جیسے سنگین مسئلے پر قابو پانے کے لیے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال وقت کی ضرورت ہے، یہ ٹاور نہ صرف لاہور بلکہ پورے ملک کے لیے ایک ماڈل ثابت ہوگا،ماحولیاتی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے حکومت تمام ممکنہ اقدامات کر رہی ہے۔

abid abbas

About Author

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

وزیراعظم کا وفاقی و صوبائی افسران کے کورس پر نہ جانے کا سخت نوٹس
پاکستان

وزیراعظم کا وفاقی و صوبائی افسران کے کورس پر نہ جانے کا سخت نوٹس

  • ستمبر 21, 2024
Published On 21 September,2024 02:52 pm اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی اور صوبائی افسران کے ترقیو ں کیلئے کورس
علی امین کیخلاف شراب برآمدگی کیس، جوڈیشل مجسٹریٹ کی سماعت سے معذرت
پاکستان

علی امین کیخلاف شراب برآمدگی کیس، جوڈیشل مجسٹریٹ کی سماعت سے معذرت

  • ستمبر 21, 2024
Published On 21 September,2024 12:08 pm اسلام آباد:  اسلام آباد کی جوڈیشل مجسٹریٹ نے وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کیخلاف اسلحہ