کھیل

دوسرا ٹی 20: جنوبی افریقہ نے پاکستان کو 7 وکٹوں سے شکست دیدی

سینچورین:   ٹی 20 سیریز کے دوسرے میچ میں جنوبی افریقہ نے پاکستان کو 7 وکٹوں سے شکست دیکر سیریز میں 0-2 سے فیصلہ کن برتری حاصل کرلی۔

سینچورین میں ہونیوالے میچ میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 206 رنز بنائے۔

اوپننگ بلے باز صائم ایوب نے 98 رنز کی دھواں دھار اننگز کھیلی اور حریف ٹیم کے لئے بڑا ہدف سیٹ کرنے میں نمایاں کردار ادا کیا، صائم ایوب نے اپنی اننگز کے دوران 5 چھکے اور 11 چوکے لگائے۔

دیگر کھلاڑیوں میں کپتان محمد رضوان نے11، بابراعظم نے 31 اور عرفان نیازی نے 30 رنز کی اننگز کھیلی، عثمان خان 3 اور طیب طاہر 6 رنز بناسکے جبکہ عباس آفریدی 11 رنز کیساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔

جنوبی افریقہ نے مقررہ ہدف آخری اوور میں پورا کر لیا، ریزا ہینڈرکس شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 117 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، انہوں نے جنوبی افریقہ کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا جبکہ وین ڈوسن نے 33 گیندوں پر ففٹی بنائی، قومی باؤلر بڑا ٹارگٹ دینے کے باوجود میچ ہار گئے۔

قومی ٹیم کی جانب سے جہانداد خان نے 2 اور عباس آفریدی نے ایک وکٹ حاصل کی۔

abid abbas

About Author

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

کھیل

پلیئرز کو اعتماد دینا ضروری، کہیں نہ کہیں نیا خون لانا ہوگا: گلیسپی

  • ستمبر 26, 2024
لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان ریڈ بال ٹیم کے ہیڈ کوچ جیسن گلیسپی نے کہا ہے کہ پلیئرز کو اعتماد دینا
کھیل

کنکشن کیمپ میں این او سی کا ذکر، بورڈ آفیشلز سیخ پا

  • ستمبر 26, 2024
لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے کنکشن کیمپ میں کرکٹرز نے غیر ملکی لیگز کیلئے این