پاکستان

توڑ پھوڑ کیس: عمر ایوب اور زرتاج گل کی عبوری ضمانتوں میں توسیع

اسلام آباد:    پی ٹی آئی رہنماؤں عمر ایوب اور زرتاج گل کی توڑ پھوڑ کے کیس میں عبوری ضمانتوں میں 8 جنوری تک توسیع کر دی گئی۔

اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے عمر ایوب اور زرتاج گل کے خلاف تحریکِ انصاف کے سنگجانی جلسے کے دوران توڑ پھوڑ کے کیس کی سماعت کی۔

عمر ایوب اور زرتاج گل کی جانب سے وکلاء سردار مصروف اور آمنہ علی ایڈووکیٹ عدالت پیش ہوئے اور دونوں کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواستیں دائر کیں۔

بعدازاں اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت نے عمر ایوب اور زرتاج گل کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواستیں منظور کرتے ہوئے ان کی عبوری ضمانتوں میں 8 جنوری کر توسیع کر دی۔

abid abbas

About Author

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

وزیراعظم کا وفاقی و صوبائی افسران کے کورس پر نہ جانے کا سخت نوٹس
پاکستان

وزیراعظم کا وفاقی و صوبائی افسران کے کورس پر نہ جانے کا سخت نوٹس

  • ستمبر 21, 2024
Published On 21 September,2024 02:52 pm اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی اور صوبائی افسران کے ترقیو ں کیلئے کورس
علی امین کیخلاف شراب برآمدگی کیس، جوڈیشل مجسٹریٹ کی سماعت سے معذرت
پاکستان

علی امین کیخلاف شراب برآمدگی کیس، جوڈیشل مجسٹریٹ کی سماعت سے معذرت

  • ستمبر 21, 2024
Published On 21 September,2024 12:08 pm اسلام آباد:  اسلام آباد کی جوڈیشل مجسٹریٹ نے وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کیخلاف اسلحہ