پاکستان

ڈی چوک سے گرفتار 3 کم عمر بچوں کی ضمانت منظور، رہائی کا حکم

اسلام آباد:   اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت نے ڈی چوک سے گرفتار 3 کم عمر بچوں کی ضمانت منظور کرتے ہوئے رہائی کا حکم دے دیا۔

انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے ڈی چوک سے گرفتار کیے گئے 3 کم عمر بچوں کی ضمانت کی درخواست پر سماعت کی۔

درخواست گزار 14 سالہ بچے سیام کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ بچہ 21 اکتوبر کو اپنی والدہ کے ساتھ افغانستان سے علاج کروانے اسلام آباد آیا، شہزاد ٹاؤن سے بچے کو گھر سے اٹھا کر تھانہ سیکرٹریٹ میں مقدمہ ڈال دیا، بچہ واپس افغانستان جائے گا۔

عدالت نے پولیس کی جانب سے ریکارڈ پیش نہ کرنے پر اظہار برہمی کرتے ہوئے استفسار کیا کہ ریکارڈ کب تک آئے گا؟ دوسری درخواستیں بھی لگی ہیں، پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ ڈیڑھ گھنٹے تک پولیس ریکارڈ لے کر پہنچ جائے گی، عدالت نے 14 سالہ بچہ کی 10 ہزار روپے مچلکوں پر ضمانت منظور کر کے رہا کرنیکا حکم دیا۔

ڈی چوک سے گرفتارمزید 2 کم عمر بچوں کی درخواست ضمانتیں بھی منظور کرلی گئیں، بچوں کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ ملزم سمندر خان 16 اور شہزاد خان 17 سال کا ہے، دونوں بچوں کو گھر سے اٹھا کر پولیس نے تھانہ سیکرٹریٹ میں مقدمہ ڈال دیا، عدالت نے 10،10 ہزار روپے کے مچلکوں پر ضمانت منظور کر کے رہا کرنے کا حکم دیا۔

Avatar

abid abbas

About Author

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

وزیراعظم کا وفاقی و صوبائی افسران کے کورس پر نہ جانے کا سخت نوٹس
پاکستان

وزیراعظم کا وفاقی و صوبائی افسران کے کورس پر نہ جانے کا سخت نوٹس

  • ستمبر 21, 2024
Published On 21 September,2024 02:52 pm اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی اور صوبائی افسران کے ترقیو ں کیلئے کورس
علی امین کیخلاف شراب برآمدگی کیس، جوڈیشل مجسٹریٹ کی سماعت سے معذرت
پاکستان

علی امین کیخلاف شراب برآمدگی کیس، جوڈیشل مجسٹریٹ کی سماعت سے معذرت

  • ستمبر 21, 2024
Published On 21 September,2024 12:08 pm اسلام آباد:  اسلام آباد کی جوڈیشل مجسٹریٹ نے وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کیخلاف اسلحہ