انٹرنیشنل

شام کی عبوری حکومت کی دستور اور پارلیمنٹ کو 3 ماہ کیلئے معطل کرنے کی تیاری

دمشق:  شام کی عبوری حکومت نے دستور اور پارلیمنٹ کو 3 ماہ کیلئے معطل کرنے کی تیاری کر لی۔

ترجمان عبیدہ ارناؤت نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ عدالتی اور انسانی حقوق کے امور سے متعلق اس سلسلے میں ایک کمیٹی قائم کی جارہی ہے جو اس دوران ملکی آئین میں نئی ترامیم متعارف کرائے گی۔

حکومتی ترجمان کے مطابق عبوری حکومت کی ترجیح ہے کہ ملکی اداروں کا تحفظ کیا جائے، اسی سلسلے میں بشارالاسد کے دور کی کابینہ کے ارکان اور سالویشن گورنمنٹ کے وزیروں کا مشترکہ اجلاس ہوا تھا، جس میں ترجیحات کا تعین کرنے کے لیے غور کیا گیا۔

عبوری حکومت کے ترجمان کا کہنا تھا ملکی ادارے اب قانون کی بالادستی کے لئے کام کریں گے، جن لوگوں نے بھی شامی عوام کے خلاف جرائم کا ارتکاب کیا ہے انہیں قانون اور کٹہرے کا سامنا کرنا ہوگا۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا مملکت میں ہر مذہب اور ہر ثقافت کا احترام کیا جائے گا۔

Avatar

abid abbas

About Author

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

انٹرنیشنل

مصنوعی ذہانت کا عالمی انڈیکس: سعودیہ نے عرب دنیا میں پہلا مقام حاصل کرلیا

  • ستمبر 21, 2024
ریاض: (ویب ڈیسک) مصنوعی ذہانت کے عالمی انڈیکس میں سعودی عرب نے عالمی سطح پر 14 واں اور عرب دنیا
انٹرنیشنل

ایرانی رہنما کی غیر ملکیوں اور سیاسی قیدیوں سمیت ہزاروں افراد کیلئے معافی کا اعلان

  • ستمبر 21, 2024
تہران: (ویب ڈیسک) ایران کے اعلیٰ رہنما خامنہ ای نے ہزاروں قیدیوں کو معاف کر دیا ہے جن میں غیر