کھیل

پہلا ٹی 20: جنوبی افریقہ نے پاکستان کو 11 رنز سے شکست دیدی

ڈربن:   ٹی 20 سیریز کے پہلے میچ میں جنوبی افریقہ نے پاکستان کو 11 رنز سے شکست دیدی۔

ڈربن میں ہونیوالے پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان پہلے ٹی 20 میچ میں میزبان ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 183 رنز بنائے۔

جنوبی افریقہ کی جانب سے ڈیوڈ ملر 82 اور جارج لنڈے 48 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، کپتان ہینرچ کلاسن 12، ہینڈرکس 8 اور فیریرا 7 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی اور ابرار احمد نے 3،3 جبکہ عباس آفریدی نے 2 اور صفیان مقیم نے ایک وکٹ حاصل کی۔

گرین شرٹس 8 وکٹوں کے نقصان پر 172 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی، بابر اعظم بغیر کوئی رنز بنائے پویلین لوٹ گئے، صائم ایوب 31، عثمان خان 9، طیب طاہر 18 رنز بنا سکے، کپتان محمد رضوان نے 74 رنز کی اننگز کھیلی۔

جنوبی افریقہ کی جانب سے جارج لینڈ نے 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

abid abbas

About Author

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

کھیل

پلیئرز کو اعتماد دینا ضروری، کہیں نہ کہیں نیا خون لانا ہوگا: گلیسپی

  • ستمبر 26, 2024
لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان ریڈ بال ٹیم کے ہیڈ کوچ جیسن گلیسپی نے کہا ہے کہ پلیئرز کو اعتماد دینا
کھیل

کنکشن کیمپ میں این او سی کا ذکر، بورڈ آفیشلز سیخ پا

  • ستمبر 26, 2024
لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے کنکشن کیمپ میں کرکٹرز نے غیر ملکی لیگز کیلئے این