پاکستان

پشاور میں امریکی قونصل خانہ کے زیراہتمام خواتین کیلئے دو روزہ سیلف ڈیفنس ٹریننگ

پشاور:   پشاور میں امریکی قونصل خانہ کے زیراہتمام خواتین کیلئے دو روزہ سیلف ڈیفنس ٹریننگ کا انعقاد کیا گیا۔

امریکی قونصلیٹ جنرل پشاور نے نوجوان خواتین کو بااختیار بنانے اور صنفی بنیاد پر تشدد کے خلاف آگاہی بڑھانے کے لیے خیبر پختونخوا پولیس کے تعاون سے40 طالبات کے لیے دو روزہ سیلف ڈیفنس ٹریننگ کا اہتمام کیا ہے۔

تربیت قونصلیٹ کی 16 دن کی صنفی بنیاد پر تشدد کے خلاف مہم کا حصہ تھی جس کے اہتمام میں شہید بے نظیر بھٹو ویمن یونیورسٹی اور انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ سائنسز کی 40 طالبات نے حصہ لیا۔

پبلک افیئرز آفیسر راب ٹیٹ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خود کا دفاع ہر ایک کے لئے ضروری ہے، چاہے وہ کسی بھی جنس یا مقام سے تعلق رکھتا ہے، انہوں نے کہا کہ یہ تربیت خواتین کو بااختیار بنانے اور ان کی حفاظت کو یقینی بنانے کے ہمارے عزم کو اجاگر کرتی ہے تاکہ وہ معاشرے میں مثبت کردار ادا کر سکیں۔

یہ عملی تربیت قونصل خانے کے ریجنل سکیورٹی آفیسر، روری کینیڈی اور کے پی پولیس ڈیپارٹمنٹ کی خواتین افسران نے مشترکہ طور پر دی، اس پروگرام کا مقصد شرکا کو اپنے دفاع کے لیے ضروری مہارتوں سے آراستہ کرنا تھا تاکہ وہ اپنے ساتھیوں اور اپنے ارد گرد دیگر نوجوان خواتین کو تربیت دے سکیں۔

abid abbas

About Author

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

وزیراعظم کا وفاقی و صوبائی افسران کے کورس پر نہ جانے کا سخت نوٹس
پاکستان

وزیراعظم کا وفاقی و صوبائی افسران کے کورس پر نہ جانے کا سخت نوٹس

  • ستمبر 21, 2024
Published On 21 September,2024 02:52 pm اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی اور صوبائی افسران کے ترقیو ں کیلئے کورس
علی امین کیخلاف شراب برآمدگی کیس، جوڈیشل مجسٹریٹ کی سماعت سے معذرت
پاکستان

علی امین کیخلاف شراب برآمدگی کیس، جوڈیشل مجسٹریٹ کی سماعت سے معذرت

  • ستمبر 21, 2024
Published On 21 September,2024 12:08 pm اسلام آباد:  اسلام آباد کی جوڈیشل مجسٹریٹ نے وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کیخلاف اسلحہ