پاکستان

انٹرنیٹ کی سست رفتار کیخلاف درخواست پر پی ٹی اے کو نوٹس

لاہور:   لاہور ہائی کورٹ نے انٹرنیٹ کی سست رفتاری کے خلاف درخواست پر پی ٹی اے اور دیگر متعلقہ حکام کو نوٹس جاری کر دیا۔

لاہور ہائی کورٹ میں انٹرنیٹ کی سست رفتاری کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی، جسٹس اقبال چودھری نے جوڈیشل ایکٹوازم پینل کی درخواست پر سماعت کی۔

درخواست میں انٹرنیٹ کی رفتار سست کرنے کے اقدام کو چیلنج کیا گیا۔

درخواست گزار کی جانب سے مؤقف اختیار کیا گیا کہ ملک میں انٹرنیٹ کی رفتار انتہائی سست ہے، اس کی وجہ سے شہری پریشان ہیں، انٹرنیٹ کی رفتار کو تیز کرنے کا حکم دیا جائے۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ انٹرنیٹ کی رفتار کو تیز کرنے کا حکم دیا جائے، سست رفتاری کی وجہ سے ملک میں انٹرنیٹ سروس کا عالمی سطح پر 198 نمبر ہے۔

لاہور ہائی کورٹ نے انٹرنیٹ کی سست رفتاری کے خلاف درخواست پر پی ٹی اے اور دیگر متعلقہ حکام کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا اور سماعت ملتوی کر دی۔

Avatar

abid abbas

About Author

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

وزیراعظم کا وفاقی و صوبائی افسران کے کورس پر نہ جانے کا سخت نوٹس
پاکستان

وزیراعظم کا وفاقی و صوبائی افسران کے کورس پر نہ جانے کا سخت نوٹس

  • ستمبر 21, 2024
Published On 21 September,2024 02:52 pm اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی اور صوبائی افسران کے ترقیو ں کیلئے کورس
علی امین کیخلاف شراب برآمدگی کیس، جوڈیشل مجسٹریٹ کی سماعت سے معذرت
پاکستان

علی امین کیخلاف شراب برآمدگی کیس، جوڈیشل مجسٹریٹ کی سماعت سے معذرت

  • ستمبر 21, 2024
Published On 21 September,2024 12:08 pm اسلام آباد:  اسلام آباد کی جوڈیشل مجسٹریٹ نے وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کیخلاف اسلحہ