کھیل

چیمپئنز ٹرافی پر پاک بھارت ڈیڈ لاک برقرار، آسٹریلیا، نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ کی بھی انٹری

دبئی:   چیمپئنز ٹرافی پر پاکستان، آئی سی سی اور بی سی سی آئی کے درمیان ڈیڈ لاک برقرار ہے جبکہ آسٹریلیا، نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ بورڈ نے بھی انٹری مار لی۔

ذرائع کے مطابق آسٹریلیا، نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ کے کرکٹ بورڈ نے آئی سی سی سے کہا کہ چیمپئنزٹرافی پر غیر یقینی صورتحال ہے تمام چیزوں سے آگاہ کیا جائے اور معاملہ جلد حل کروایا جائے۔

تینوں بورڈز نے ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ چیمپئینز ٹرافی کا شیڈول ابھی تک اعلان نہیں ہوا، آئی سی سی کو ابھی سے طے کرلینا چاہیے کہ چیمپئنز ٹرافی اور اگلے ٹورنامنٹس میں کیا ہوگا۔

بورڈز نے پی سی بی کے حق میں بات کرتے ہوئے کہا کہ اگر اس مرتبہ بھارت پاکستان نہ جانے کا کہہ رہا ہے آئندہ کسی بھی ملک میں جانے سے منع کرسکتا ہے، اسکا حل نکلنا چاہیے۔

دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ بھارتی کرکٹ بورڈ جب تک دستخط نہیں کرے گا پاکستان اپنے موقف سے پیچھے نہیں ہٹے گا، وفاقی حکومت اس مرتبہ کسی قسم کا رسک نہیں لینا چاہتی، تحریری طور پر گارنٹی آئے گی تو بات آگے بڑھے گی۔

Avatar

abid abbas

About Author

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

کھیل

پلیئرز کو اعتماد دینا ضروری، کہیں نہ کہیں نیا خون لانا ہوگا: گلیسپی

  • ستمبر 26, 2024
لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان ریڈ بال ٹیم کے ہیڈ کوچ جیسن گلیسپی نے کہا ہے کہ پلیئرز کو اعتماد دینا
کھیل

کنکشن کیمپ میں این او سی کا ذکر، بورڈ آفیشلز سیخ پا

  • ستمبر 26, 2024
لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے کنکشن کیمپ میں کرکٹرز نے غیر ملکی لیگز کیلئے این