تجارت

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب سے غیر ملکی سرمایہ کاروں کے وفد کی ملاقات

اسلام آباد:   وزیر خزانہ محمد اورنگزیب سے غیر ملکی سرمایہ کاروں کے اعلیٰ سطح کے وفد نے ملاقات کی، وفد میں امریکی سرمایہ کاروں کی بڑی تعداد شامل تھی۔

وزارت خزانہ کے مطابق محمد اورنگزیب نے وفد کو ملک کی حالیہ میکرو اکنامک پیشرفت کے بارے آگاہ کیا، وزیر خزانہ نے دیرینہ چیلنجز پر قابو پانے میں اہم کامیابیوں کو بھی اجاگر کیا۔

محمد اورنگزیب نے کہا کہ پاکستان نے تاریخی طور پر دوہرے معاشی خسارے کا مقابلہ کیا ہے، برآمدات میں اضافے سے مالی اور کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس ہیں، بہتر برآمدی کارکردگی سے معیشت بھی بہترین چل رہی ہے۔

وزیر خزانہ نے کہا کہ ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 12 بلین ڈالر سے تجاوز کر چکے ہیں، افراط زر سنگل ڈیجٹ میں، پالیسی ریٹ درست سمت میں گامزن ہے، وزیر خزانہ نے حکومتی جامع اصلاحاتی ایجنڈے بارے بھی بتایا۔

محمد اورنگزیب نے وفد کو ملک کو درپیش آبادی اور موسمیاتی تبدیلی کے چیلنجز سے بھی آگاہ کیا، انہوں نے کہا کہ ہمارے ملک میں آبادی بڑھنے کی شرح 2 فیصد ہے، فوڈ سکیورٹی، بچوں کی نشوونما، سکول سے باہر بچوں کے چیلنجز درپیش ہیں۔

وزیر خزانہ نے معاشی ترقی کو آگے بڑھانے میں نجی شعبے کے کردار پر بھی زور دیا اور کہا کہ پالیسی فریم ورک حکومت کی ذمہ داری، لیکن نجی شعبے کو قیادت کرنی چاہئے۔

Avatar

abid abbas

About Author

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

تجارت

افراط زر میں کمی کے باوجود پاکستان کو بڑے چیلنجز کا سامنا ہے: آئی ایم ایف

  • ستمبر 26, 2024
نیویارک: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے کہا ہے کہ افراط زر میں نمایاں کمی کے باوجود پاکستان کو
تجارت

وفاقی وزیر تجارت کی 3 وزرا اعلیٰ سے انفراسٹرکچر سیس کے خاتمے کی درخواست

  • ستمبر 26, 2024
اسلام آباد: وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان نے خیبر پختونخوا، سندھ اور بلوچستان کے وزرائے اعلیٰ کو خط لکھا