کھیل

عالمی ٹیم سکواش چیمپئن شپ کے میچ میں پاکستان کی مسلسل دوسری کامیابی

میلان :  عالمی ٹیم سکواش چیمپئن شپ میں پاکستان نے دوسرا میچ بھی جیت لیا۔

دوسرے گروپ میچ میں پاکستان نے ہانگ کانگ کو 1-2سے ہرایا، پاکستان کی جانب سے نور زمان اور ناصر اقبال نے اپنے میچز جیتے۔

اس سے قبل صبح پاکستاں نے پہلے میچ میں پیرو کو 1-2 سے شکست دی تھی، پاکستان کے نور زمان اور ناصر اقبال نے اپنے میچز جیتے اور عاصم کو شکست ہوئی۔

نور زمان نے رفائیل گالویز کو 11-1، 11-4، 13-15، 11-13 اور 13-11 سے شکست دی، ناصر اقبال نے اولونزو ایسکیوڈیرو کو 3-11، 4-11اور 2-11 سے ہرایا جبکہ عاصم خان کو ڈیاگو ایلیاز نے 0-3 سے شکست دی تھی۔

گروپ کے 2 میچز جیتنے کے بعد پاکستان کی ناک آؤٹ راؤنڈ میں رسائی پکی ہوگئی ہے، پاکستان اپنا آخری گروپ میچ کل اٹلی کے خلاف کھیلے گا۔

Avatar

abid abbas

About Author

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

کھیل

پلیئرز کو اعتماد دینا ضروری، کہیں نہ کہیں نیا خون لانا ہوگا: گلیسپی

  • ستمبر 26, 2024
لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان ریڈ بال ٹیم کے ہیڈ کوچ جیسن گلیسپی نے کہا ہے کہ پلیئرز کو اعتماد دینا
کھیل

کنکشن کیمپ میں این او سی کا ذکر، بورڈ آفیشلز سیخ پا

  • ستمبر 26, 2024
لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے کنکشن کیمپ میں کرکٹرز نے غیر ملکی لیگز کیلئے این