تجارت

بیرون ملک سے کمرشل مقدار میں اشیاء لانے پر مکمل پابندی کا فیصلہ

اسلام آباد :  بیرون ملک سے کمرشل مقدار میں اشیاء ساتھ لانے پرمکمل پابندی کا فیصلہ کرلیا گیا۔

 ذرائع کے مطابق ایف بی آر نے بیگیج سکیم میں ترمیم سے متعلق نوٹیفکیشن جاری کر دیا، بیرون ملک سے ذاتی استعمال کیلئے ایک موبائل فون لانے کی اجازت ہوگی جبکہ 1200 ڈالر سے زائد مالیت کی اشیاء کمرشل تجارت تصور ہوگی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق  ایک موبائل فون کے سوا تمام موبائل فون ضبط کر لئے جائیں گے، اضافی اشیاء ڈیوٹی، ٹیکس، جرمانہ ادا کرنے کے باوجود بھی کلیئر نہیں ہوں گی، بیگج رولز 2006 میں مزید ترامیم سے متعلق مسودہ جاری کر دیا گیا۔

دوسری جانب نوٹیفکیشن میں بتایا گیا کہ قوانین میں ترامیم سے متعلق 7 روز میں سفارشات دی جا سکتی ہیں، مقررہ معیاد کے بعد موصول ہونے والی تجاویز قابل قبول نہیں ہوں گی۔

Avatar

abid abbas

About Author

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

تجارت

افراط زر میں کمی کے باوجود پاکستان کو بڑے چیلنجز کا سامنا ہے: آئی ایم ایف

  • ستمبر 26, 2024
نیویارک: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے کہا ہے کہ افراط زر میں نمایاں کمی کے باوجود پاکستان کو
تجارت

وفاقی وزیر تجارت کی 3 وزرا اعلیٰ سے انفراسٹرکچر سیس کے خاتمے کی درخواست

  • ستمبر 26, 2024
اسلام آباد: وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان نے خیبر پختونخوا، سندھ اور بلوچستان کے وزرائے اعلیٰ کو خط لکھا