پاکستان

پنجاب حکومت بدعنوانی کے ناسور کو ختم کرنے کیلئے پُرعزم ہے: مریم نواز

لاہور:   وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت بدعنوانی کے ناسور کو ہمیشہ کے لیے ختم کرنے کے لئے پر عزم ہے۔

اینٹی کرپشن ڈے پر ایک پیغام میں وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا تھا کہ کرپشن صرف اخلاقی زوال نہیں بلکہ قوم کی ترقی کی قاتل ہے، کرپشن نہ صرف قومی وسائل کو نقصان پہنچاتی ہے بلکہ عوام کے اعتماد کو بھی متزلزل کرتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ روز اول سے بدعنوانی کے خاتمے کے لیے زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائی ہے، ہر قسم کی بدعنوانی کے خلاف سخت اقدامات کیے جا رہے ہیں، کسی بھی سطح پر بدعنوانی کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ گورننس کے نظام میں شفافیت اور جوابدہی کو یقینی بنانے کے لیے کے پی آئیز متعارف کروائے ہیں، کے پی آئیز سسٹم نے حکومتی افسران کو مزید مستعد اور متحرک بنایا  جس سے عوامی خدمات میں بہتری آئی ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے مزید کہا کہ ہماری منزل بدعنوانی سے پاک، ترقی یافتہ اور خوشحال پاکستان ہے، معاشرے کو کرپشن کی لعنت سے پاک کرنے میں ہر فرد اپنا کردار ادا کرے، شفافیت، دیانتداری اور میرٹ کا فروغ اجتماعی ذمہ داری ہے۔

abid abbas

About Author

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

وزیراعظم کا وفاقی و صوبائی افسران کے کورس پر نہ جانے کا سخت نوٹس
پاکستان

وزیراعظم کا وفاقی و صوبائی افسران کے کورس پر نہ جانے کا سخت نوٹس

  • ستمبر 21, 2024
Published On 21 September,2024 02:52 pm اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی اور صوبائی افسران کے ترقیو ں کیلئے کورس
علی امین کیخلاف شراب برآمدگی کیس، جوڈیشل مجسٹریٹ کی سماعت سے معذرت
پاکستان

علی امین کیخلاف شراب برآمدگی کیس، جوڈیشل مجسٹریٹ کی سماعت سے معذرت

  • ستمبر 21, 2024
Published On 21 September,2024 12:08 pm اسلام آباد:  اسلام آباد کی جوڈیشل مجسٹریٹ نے وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کیخلاف اسلحہ