تجارت

مہنگی بجلی، صارفین نے استعمال کم کردیا، فروخت میں 8 فیصد کمی

اسلام آباد:   بجلی کے بڑھتے ہو ئے نرخوں کی وجہ سے صارفین نے استعمال کم کردیا، بجلی کی طلب اور فروخت میں مسلسل کمی ہورہی ہے۔

وزارت توانائی کے مطابق رواں سال موسم سرما کے دوران بجلی کی طلب میں 8 فیصد کمی آئی ہے ، 2023 کے مقابلے میں رواں سال بجلی کی فروخت میں مزید 2 فیصد کمی آئی ہے، فروخت میں کمی کے باوجود بجلی کی پیداوار میں 6.77 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

پاور ڈویژن حکام کا کہنا ہے کہ اکتوبر کے مہینے میں صارفین نے دن کے اوقات میں نیشنل گرڈ سے صرف 35 فیصد بجلی استعمال کی ہے، رواں سال اکتوبر میں دس ارب یونٹس پیدا کیے گئے۔

حکام نے مزید کہا کہ بجلی کی فروخت میں کمی کی بڑی وجہ سولر صارفین ہیں، رواں سال اکتوبر میں بارشوں کی وجہ سے بجلی کی فروخت کمی ہوئی ہے۔

Content retrieved from: https://urdu.dunyanews.tv/index.php/ur/Business/855488.

Avatar

abid abbas

About Author

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

تجارت

افراط زر میں کمی کے باوجود پاکستان کو بڑے چیلنجز کا سامنا ہے: آئی ایم ایف

  • ستمبر 26, 2024
نیویارک: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے کہا ہے کہ افراط زر میں نمایاں کمی کے باوجود پاکستان کو
تجارت

وفاقی وزیر تجارت کی 3 وزرا اعلیٰ سے انفراسٹرکچر سیس کے خاتمے کی درخواست

  • ستمبر 26, 2024
اسلام آباد: وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان نے خیبر پختونخوا، سندھ اور بلوچستان کے وزرائے اعلیٰ کو خط لکھا