پاکستان

محسن نقوی کی وفاقی المدارس کے سرپرست اعلیٰ مولانا فضل رحیم سے ملاقات

لاہور:    وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے وفاق المدارس کے سرپرست اعلیٰ مولانا فضل رحیم اشرفی اور دیگر اکابرین سے ملاقات کی ہے۔

جامعہ اشرفیہ لاہور میں ہونیوالی ملاقات میں وزیرداخلہ محسن نقوی نے مولانا فضل رحیم اشرفی کی خیریت دریافت کی ان کیلئے نیک خواہشات کااظہار کیا، ملاقات میں دینی مدارس کے بل کے حوالے سے بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

مولانا فضل رحیم اشرفی نے کہا کہ مدارس کے معاملات پر سیاست نہیں ہونی چاہیے، مدارس کے معاملے پر ہم اپنا مثبت کردار ادا کریں گے، پنجاب میں بھی وفاق کی طرز پر مدارس محکمہ تعلیم کے ماتحت ہونے چاہئیں۔

وزیرداخلہ محسن نقوی نے مدارس کے حوالے سے مثبت کردار ادا کرنے کی یقین دہانی پر مولانا فضل رحیم کا شکریہ ادا کیا، مولانا فضل رحیم اشرفی نے ملک کی سلامتی، ترقی اور خوشحالی کے لئے دعا کرائی۔

abid abbas

About Author

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

وزیراعظم کا وفاقی و صوبائی افسران کے کورس پر نہ جانے کا سخت نوٹس
پاکستان

وزیراعظم کا وفاقی و صوبائی افسران کے کورس پر نہ جانے کا سخت نوٹس

  • ستمبر 21, 2024
Published On 21 September,2024 02:52 pm اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی اور صوبائی افسران کے ترقیو ں کیلئے کورس
علی امین کیخلاف شراب برآمدگی کیس، جوڈیشل مجسٹریٹ کی سماعت سے معذرت
پاکستان

علی امین کیخلاف شراب برآمدگی کیس، جوڈیشل مجسٹریٹ کی سماعت سے معذرت

  • ستمبر 21, 2024
Published On 21 September,2024 12:08 pm اسلام آباد:  اسلام آباد کی جوڈیشل مجسٹریٹ نے وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کیخلاف اسلحہ