کھیل

نیشنل مین روڈ سائیکلنگ چیمپئن شپ، پاک آرمی کے بلال گولڈ میڈل لے اڑے

لاہور:  نیشنل مین روڈ سائیکلنگ چیمپئن شپ 2024 میں پاک آرمی کے محمد بلال نے گولڈ میڈل جیت لیا۔

ڈی ایچ اے نائن لاہور میں نیشنل مین روڈ سائیکلنگ چیمپئن شپ 2024 کا انعقاد ہوا، ملک بھر سے تمام نمایاں ڈیپارٹمنٹس اور صوبوں کی ٹیموں نے شرکت کی۔

چیمپئن شپ میں 40 کلومیٹر انفرادی ریس میں پاکستان آرمی کے محمد بلال نے مقررہ فاصلہ 54 منٹس میں طے کر کے گولڈ میڈل جیتا۔

مجموعی طور پر پاکستان آرمی نے تینوں گولڈ میڈل اپنے نام کر کے 79 پوائنٹس کے ساتھ پہلی پوزیشن حاصل کی جبکہ پاکستان واپڈا 67 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے اور پاکستان ریلوے 18 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہا۔

abid abbas

About Author

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

کھیل

پلیئرز کو اعتماد دینا ضروری، کہیں نہ کہیں نیا خون لانا ہوگا: گلیسپی

  • ستمبر 26, 2024
لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان ریڈ بال ٹیم کے ہیڈ کوچ جیسن گلیسپی نے کہا ہے کہ پلیئرز کو اعتماد دینا
کھیل

کنکشن کیمپ میں این او سی کا ذکر، بورڈ آفیشلز سیخ پا

  • ستمبر 26, 2024
لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے کنکشن کیمپ میں کرکٹرز نے غیر ملکی لیگز کیلئے این