پاکستان

ملک دشمن پراپیگنڈا میں ملوث افراد کیخلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ

اسلام آباد:   حکومت نے ریاست اور سکیورٹی اداروں کیخلاف پراپیگنڈا کرنے والوں کیخلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ کرلیا۔

حکومتی ذرائع کے مطابق ملک دشمن پراپیگنڈا میں ملوث افراد کیخلاف کریک ڈاؤن کی تیاریاں کر لی گئیں، کارروائی کیلئے سکیورٹی اداروں اور ایف آئی اے سائبر کرائم کی مشترکہ ٹیمیں تشکیل دی جائیں گی۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ وفاق اور صوبائی سطح پر ٹیموں کو گرفتاری و تفتیش کے اختیارات حاصل ہوں گے، مشترکہ ٹیموں کو پی ٹی اے اور متعلقہ اداروں کی مکمل معاونت بھی حاصل ہوگی۔

ذرائع کا کہنا ہے سائبر کرائم سے متعلق ٹیمیں وفاقی حکومت کے ماتحت کام کریں گی، ٹیمیں سوشل میڈیا اپیس پر اکاؤنٹس کی تفصیلات معلوم کرنے کی ذمہ دار ہوں گی، ٹیموں میں سائبر سکیورٹی ماہرین بھی شامل ہیں جنہیں تمام وسائل دیئے جائیں گے، مشترکہ ٹیمیں ملک کے کسی بھی علاقے میں چھاپے اور گرفتاریاں کر سکیں گی۔

abid abbas

About Author

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

وزیراعظم کا وفاقی و صوبائی افسران کے کورس پر نہ جانے کا سخت نوٹس
پاکستان

وزیراعظم کا وفاقی و صوبائی افسران کے کورس پر نہ جانے کا سخت نوٹس

  • ستمبر 21, 2024
Published On 21 September,2024 02:52 pm اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی اور صوبائی افسران کے ترقیو ں کیلئے کورس
علی امین کیخلاف شراب برآمدگی کیس، جوڈیشل مجسٹریٹ کی سماعت سے معذرت
پاکستان

علی امین کیخلاف شراب برآمدگی کیس، جوڈیشل مجسٹریٹ کی سماعت سے معذرت

  • ستمبر 21, 2024
Published On 21 September,2024 12:08 pm اسلام آباد:  اسلام آباد کی جوڈیشل مجسٹریٹ نے وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کیخلاف اسلحہ