پاکستان

ملکی معیشت و سیاحت کے فروغ میں ایوی ایشن کا کردار ناقابل فراموش ہے: مریم نواز

لاہور:  وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ ملکی معیشت، سیاحت اور عوامی روابط کے فروغ کیلئے ایوی ایشن کا کردار فراموش نہیں کیا جا سکتا۔

ہوا بازی کے عالمی دن پر ایک پیغام میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا تھا کہ ہوا بازی نے دنیا کو ایک گلوبل ویلیج میں بدل دیا ہے، فاصلے سمٹ گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایوی ایشن اور پی آئی اے کو انکا کھویا ہوا مقام واپس دلوانے پر وزیر اعظم شہباز شریف کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، وزیر اعظم شہباز شریف کی مدبرانہ کوششوں سے پی آئی اے کو یورپ میں فلائیٹ آپریشن کی اجازت ملی۔

مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ حکومت جدید ہوائی سفری سہولیات فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے، پنجاب کی ایئر لائن کے قیام کی تجویز کا بھی جائزہ لیا جا رہا ہے۔

abid abbas

About Author

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

وزیراعظم کا وفاقی و صوبائی افسران کے کورس پر نہ جانے کا سخت نوٹس
پاکستان

وزیراعظم کا وفاقی و صوبائی افسران کے کورس پر نہ جانے کا سخت نوٹس

  • ستمبر 21, 2024
Published On 21 September,2024 02:52 pm اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی اور صوبائی افسران کے ترقیو ں کیلئے کورس
علی امین کیخلاف شراب برآمدگی کیس، جوڈیشل مجسٹریٹ کی سماعت سے معذرت
پاکستان

علی امین کیخلاف شراب برآمدگی کیس، جوڈیشل مجسٹریٹ کی سماعت سے معذرت

  • ستمبر 21, 2024
Published On 21 September,2024 12:08 pm اسلام آباد:  اسلام آباد کی جوڈیشل مجسٹریٹ نے وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کیخلاف اسلحہ