انٹرنیشنل

غزہ میں فلسطینیوں کی نسل کشی جاری، مزید 37 شہری شہید

غزہ:    غزہ میں جاری مظلوم فلسطینیوں کی نسل کشی میں مزید اضافہ صیہونی فورسز نے مزید 37 شہریوں کو شہید کردیا۔

عرب میڈیا کے مطابق اسرائیل نے ایک بار پھر بنا وارننگ کے کمال عدوان ہسپتال پر ڈرون حملہ کر دیا، حملے میں مریضوں اور عملے کے 4افراد کے شہید ہو نے کی اطلاعات ہیں۔

کمال عدوان ہسپتال کے قریب ہی رہائشی عمارت پر بھی اسرائیل نے بڑا فضائی حملہ جس میں 30 سے زائد فلسطینی شہید ہو جبکہ متعدد افراد اب بھی ملبے تلے دبے ہوئے ہیں، رفاہ کے علاقے میں اسرائیل کے ڈرون حملے میں 3 فلسطینی شہید ہوگئے۔

دوسری جانب اسرائیلی فوج نے غزہ میں جھڑپوں کے دوران حماس کے سینئر جنگجو کو شہید کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

واضح رہے کہ 7 اکتوبر 2023 سے جاری نسل کشی میں 44 ہزار 612 فلسطینی شہید جبکہ 1 لاکھ 5 ہزار 834 زخمی ہوچکے ہیں۔

Avatar

abid abbas

About Author

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

انٹرنیشنل

مصنوعی ذہانت کا عالمی انڈیکس: سعودیہ نے عرب دنیا میں پہلا مقام حاصل کرلیا

  • ستمبر 21, 2024
ریاض: (ویب ڈیسک) مصنوعی ذہانت کے عالمی انڈیکس میں سعودی عرب نے عالمی سطح پر 14 واں اور عرب دنیا
انٹرنیشنل

ایرانی رہنما کی غیر ملکیوں اور سیاسی قیدیوں سمیت ہزاروں افراد کیلئے معافی کا اعلان

  • ستمبر 21, 2024
تہران: (ویب ڈیسک) ایران کے اعلیٰ رہنما خامنہ ای نے ہزاروں قیدیوں کو معاف کر دیا ہے جن میں غیر