پاکستان

سردی رنگ جمانے کو تیار، ملک میں آج سے بارشوں اور برفباری کی پیشگوئی

لاہور:   دسمبر میں سردی نے خون جمانے کی تیاریاں کر لیں، آج سے ملک کے مختلف علاقوں میں بارش کی پیش گوئی کردی گئی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق وسطی پنجاب، بالائی خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان، کشمیر میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برف باری ہو گی، اسلام آباد، راولپنڈی، لاہور، مری، اٹک، چکوال، حافط آباد، گوجرانوالہ اور فیصل آباد میں بھی بادل برسیں گے۔

موسم کا احوال بتانے والوں کا کہنا ہے کہ چترال، دیر، سوات، مالا کنڈ، کوہستان، ایبٹ آباد، خیبر اور کرم میں بھی بارش متوقع ہے جبکہ بلوچستان کے مختلف علاقوں میں سرد ہوائیں چلیں گی تاہم سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور سرد رہے گا۔

ادھر چترال، دیر، سوات، مالاکنڈ سمیت کے پی کے، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں بھی بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

Avatar

abid abbas

About Author

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

وزیراعظم کا وفاقی و صوبائی افسران کے کورس پر نہ جانے کا سخت نوٹس
پاکستان

وزیراعظم کا وفاقی و صوبائی افسران کے کورس پر نہ جانے کا سخت نوٹس

  • ستمبر 21, 2024
Published On 21 September,2024 02:52 pm اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی اور صوبائی افسران کے ترقیو ں کیلئے کورس
علی امین کیخلاف شراب برآمدگی کیس، جوڈیشل مجسٹریٹ کی سماعت سے معذرت
پاکستان

علی امین کیخلاف شراب برآمدگی کیس، جوڈیشل مجسٹریٹ کی سماعت سے معذرت

  • ستمبر 21, 2024
Published On 21 September,2024 12:08 pm اسلام آباد:  اسلام آباد کی جوڈیشل مجسٹریٹ نے وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کیخلاف اسلحہ