کھیل

بگ بیش لیگ: میلبرن سٹارز کا پاکستان سٹینڈ متعارف کروانے کا اعلان

میلبرن:   میلبرن سٹارز نے بگ بیش لیگ میں ایک بار پھر سے پاکستان سٹینڈ متعارف کروانے کا اعلان کر دیا۔

14 دسمبر سے شروع ہونے والی بگ بیش لیگ میں میلبرن سٹارز کے پہلے چار ہوم میچز میں فینز پاکستان بے میں بیٹھ سکیں گے، پاکستانی کرکٹ فینز کے لیے میلبرن کرکٹ گراونڈ میں خصوصی سٹینڈ ہو گا۔

پاکستان کے سپنر اسامہ میر اس ایڈیشن میں میلبرن سٹارز کے سکواڈ کا حصہ ہیں، اس سے قبل حارث رؤف میلبرن سٹارز کا حصہ تھے۔

میلبرن اسٹارز کا کہنا ہے کہ یہ اقدام پاکستانی کھلاڑیوں کے فینز کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کرنے اور ان کی کھیل میں دلچسپی بڑھانے کے لیے کیا گیا ہے، ہم پاکستانی فینز کو اپنی سپورٹ کے اظہار کا موقع فراہم کرنے کے لیے ہمیشہ سے پرعزم رہے ہیں۔

میلبرن سٹارز کے دیگر نمایاں کھلاڑیوں میں آسٹریلیا کے گلین میکسویل، مارکس سٹوئنس اور انگلینڈ کے بین ڈکٹ شامل ہیں، میلبرن سٹارز کے پہلے چار ہوم میچز 18 دسمبر، 4، 9 اور 19 جنوری کو کھیلے جائیں گے۔

abid abbas

About Author

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

کھیل

پلیئرز کو اعتماد دینا ضروری، کہیں نہ کہیں نیا خون لانا ہوگا: گلیسپی

  • ستمبر 26, 2024
لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان ریڈ بال ٹیم کے ہیڈ کوچ جیسن گلیسپی نے کہا ہے کہ پلیئرز کو اعتماد دینا
کھیل

کنکشن کیمپ میں این او سی کا ذکر، بورڈ آفیشلز سیخ پا

  • ستمبر 26, 2024
لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے کنکشن کیمپ میں کرکٹرز نے غیر ملکی لیگز کیلئے این