پاکستان

مریم نواز نے سی ایم پنجاب فری سولر پینل سکیم کا باقاعدہ افتتاح کردیا

لاہور:  وزیراعلیٰ مریم نواز نے سی ایم پنجاب فری سولر پینل سکیم کا باقاعدہ افتتاح کردیا۔

صوبائی سیکرٹری انرجی نے سی ایم پنجاب فری سولر پینل سکیم کے بارے میں وزیراعلیٰ پنجاب کو بریفنگ دی جس میں بتایا گیا کہ پنجاب کے صارفین آج سے ہی ایس ایم ایس یا آن لائن پورٹل پر گھر بیٹھے مفت سولر پینل کیلئے اپلائی کرسکتے ہیں، سی ایم پنجاب فری سولر پینل سکیم کے تحت سال بھر میں ایک لاکھ سولر سسٹم لگائے جائیں گے۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ صوبہ بھر میں ماہانہ 200 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے صارفین کو سولر سسٹم مفت دیا جائے گا، 100یونٹ ماہانہ بجلی صرف کرنے والے 52 ہزار 19صارفین کو 550 واٹ کا مفت سولر سسٹم دیا جائے گا، 200 یونٹ تک ماہانہ بجلی صرف کرنے والے صارفین کو 1100 واٹ کا سولر سسٹم مفت ملے گا۔

سیکرٹری انرجی نے بتایا کہ پنجاب کے بجلی صارفین فری سولر پینل سکیم کے لئے 8800 پرایس ایم ایس بھیج کر رجسٹریشن کرا سکتے ہیں، سی ایم فری سولر پینل سکیم کی رجسٹریشن کیلئے پورٹل “cmsolarscheme.punjab.gov.pk” پر آن لائن بھی اپلائی کیاجاسکتاہے، صارفین کے ماہانہ بل پر درج ریفرنس نمبر اور شناختی کارڈ نمبر سے ویری فکیشن کی جائے گی۔

وزیراعلیٰ پنجاب کو بتایا گیا کہ سی ایم پنجاب فری سولر پینل سکیم میں شفافیت کے لئے کمپیوٹرائزڈ قرعہ اندازی کی جائے گی، مفت سولر پینل حاصل کرنے والے صارفین کی معاونت اور رہنمائی کے لئے ہیلپ لائن بھی قائم کی جائے گی، سولر پینل اور انورٹر کو چوری سے بچانے کے لئے صارف کے کمپیوٹرائزڈ شناختی کارڈ سے منسلک کیا جائے گا۔

بریفنگ میں مزید بتایا گیا کہ پنجاب میں ایک لاکھ سولر سسٹم انسٹال کرنے سے 57 ہزار ٹن کاربن کا اخراج کم ہو گا، فری سولر پینل سکیم سے وفاقی حکومت پر بھی سبسڈی کا بوجھ کم ہو گا۔

اس حوالے سے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا تھا کہ فری سولر پینل سکیم کا مقصد عوام کو مہنگی بجلی سے مستقل ریلیف دینا ہے، فی یونٹ 14 روپے سبسڈی سے پنجاب کے 73 لاکھ صارفین مستفید ہوئے، صوبے کے وسائل عوام کی سہولت اور ریلیف کے لئے ہی خرچ ہوں گے۔

Avatar

abid abbas

About Author

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

وزیراعظم کا وفاقی و صوبائی افسران کے کورس پر نہ جانے کا سخت نوٹس
پاکستان

وزیراعظم کا وفاقی و صوبائی افسران کے کورس پر نہ جانے کا سخت نوٹس

  • ستمبر 21, 2024
Published On 21 September,2024 02:52 pm اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی اور صوبائی افسران کے ترقیو ں کیلئے کورس
علی امین کیخلاف شراب برآمدگی کیس، جوڈیشل مجسٹریٹ کی سماعت سے معذرت
پاکستان

علی امین کیخلاف شراب برآمدگی کیس، جوڈیشل مجسٹریٹ کی سماعت سے معذرت

  • ستمبر 21, 2024
Published On 21 September,2024 12:08 pm اسلام آباد:  اسلام آباد کی جوڈیشل مجسٹریٹ نے وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کیخلاف اسلحہ