تجارت

لاہورمیں دودھ اور دہی کی قیمتوں میں 30 روپے تک اضافہ

لاہور:   صوبائی دارالحکومت لاہور میں دودھ اور دہی کی قیمتوں میں اضافہ کردیا گیا۔

مارکیٹ ذرائع کے مطابق دودھ فروشوں نے لاہور میں دودھ کی قیمت 180 روپے سے بڑھا کر 200 روپے جبکہ دہی کی قیمت 200 سے بڑھا کر 220 اور 230 روپے کلو کردی۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ شہر کے مختلف علاقوں میں دودھ اور دہی کی قیمتوں میں 20 سے 30 روپے فی کلو تک کا اضافہ کیا گیا ہے۔

قیمتوں میں اضافے سے متعلق دودھ فروشوں اور دکانداروں کا کہنا ہے کہ لاگت بڑھ گئی ہے اس لیے قیمتیں بڑھائی گئی ہیں۔

دوسری جانب دودھ اور دہی کی قیمتوں میں اضافے پر شہریوں کا کہنا تھا کہ انتظامیہ نے شہریوں کو بے یار و مددگار چھوڑ دیا ہے، کوئی پوچھنے والا نہیں۔

Avatar

abid abbas

About Author

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

تجارت

افراط زر میں کمی کے باوجود پاکستان کو بڑے چیلنجز کا سامنا ہے: آئی ایم ایف

  • ستمبر 26, 2024
نیویارک: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے کہا ہے کہ افراط زر میں نمایاں کمی کے باوجود پاکستان کو
تجارت

وفاقی وزیر تجارت کی 3 وزرا اعلیٰ سے انفراسٹرکچر سیس کے خاتمے کی درخواست

  • ستمبر 26, 2024
اسلام آباد: وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان نے خیبر پختونخوا، سندھ اور بلوچستان کے وزرائے اعلیٰ کو خط لکھا